• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی:ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی - انالله وانا اليه راجعون

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
جماعت اسلامی کے فرید پراچہ نے جب ممتاز قادری پر بات کرنی چاہی تو دیکھیے فریدہ ادریس نے اس پر کیا کیا ؟؟؟


اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

قُلْ اِنْ کَانَ آبَائُکُم وَ اَبْنَاءُ کُمْ وَاخْوَانُکُمْ وَازْوَاجُکمْ وَعَشِیْرَتُکُمْ وَ اَمْوَالُ نافْتَرَفْتُمُوْھَا وَتِجَارَةُ تَخْشَوْنَ کَسَادَھَا وَمَسَاکِنُ تَرْضَوْنَھَا اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُوْلِہ وَجِھَادٍ فِیْ سَبِیْلِہ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللهُ بِاَمْرِہ وَاللهُ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِیْنَ۔“ (التوبة:۲۴)

ترجمہ:


”اے پیغمبرﷺ ! آپ ان لوگوں سے صاف صاف کہہ دیجئے کہ اگر تمھارے ماں باپ، تمہاری اولاد، تمھارے بھائی، تمہاری بیویاں اور تمہارا کنبہ قبیلہ اور تمہارا وہ مال و دولت جس کو تم سے محنت سے کمایا ہے اور تمہاری وہ چلتی ہوئی تجارت جس کی کساد بازاری سے تم ڈرتے ہو اور تمھارے رہنے کے وہ اچھے مکانات جو تم کو پسند ہیں (پس دنیا کی محبوب و مرغوب چیزیں) اللہ، اللہ کے رسولﷺ ، اور اللہ کے دین کی راہ کی جدوجہد سے زیادہ تمھیں محبوب ہیں تو انتظار کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم اور فیصلہ نافذ کرے اور یاد رکھو اللہ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔“ (توبہ: 24)

اس آیت کریمہ نے محبت کی تمام اقسام کو جمع کردیا ہے اور یہ فرض قرار دیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت ہر چیز پر غالب ہونی چاہیے ، بلکہ مجموعی طور پر ان تمام چیزوں کی محبتوں پر بھی الله اور اس کے رسول کی محبت غالب ہونی چاہیے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
ممتاز قادری کا حکم

مؤرخہ23-05-1437ھ بمطابق3-03-2016ء غير معروف

محمد رفیق طاہر

مکمل سوال ممتاز قادری کی موت کے بارہ میں کچھ رہنمائی کریں کہ اس نے پہلے مسلمان کے قتل کو حلال سمجھ کر قتل کیا ۔ تو کیا قادری مسلمان رہا تھا؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب آپ کے اس سوال کی بنیاد یہ نظریہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو قتل کرتا ہے وہ مسلمان نہیں رہتا۔ لیکن یہ نظریہ ہی باطل ہے! اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:

وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِن فَاءتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

اور اگر مؤمنوں کے دو گروہ آپس میں قتل وقتال کریں تو انکی صلح کرادو۔ تو اگر پھر ان میں سے کوئی ایک دوسرے پہ زیادتی کرے تو جس گروہ نے زیادتی کی ہے انکے خلاف جنگ کرو حتى کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئیں۔ اور اگر وہ لوٹ آئیں تو انکے درمیان انصاف سے صلح کرا دو اور انصاف کرو یقینا اللہ تعالى انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ [الحجرات : 9]

اس آیت کریمہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مسلمان اگر کسی مسلمان کو قتل بھی کر دے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ بلکہ مسلمان ہی رہتا ہے۔ لہذا سلمان تاثیر کے قتل کی وجہ سے ممتاز قادری کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھنا درست نہیں بلکہ یہ "خوارج" کا وتیرہ ہے کہ وہ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو کافر سمجھتے ہیں۔

http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-819.html
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
السلام علیکم

کوئی بھی کلمہ گو مسلمان گناہ گار تو ہو سکتا ھے مگر توہین رسالت نہیں،
اس پہ میرا ایک سوال ہے کہ کیا سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین گستاخ رسول نہیں ہیں پیارے بھائی ہاں یا نہ میں جواب دے دیں جیسا کہ آپ کا مختصر جواب دینے کی عادت ہے بہت بہت شکریہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ممتاز قادری کا حکم
مؤرخہ23-05-1437ھ بمطابق3-03-2016ء غير معروف
محمد رفیق طاہر
مکمل سوال ممتاز قادری کی موت کے بارہ میں کچھ رہنمائی کریں کہ اس نے پہلے مسلمان کے قتل کو حلال سمجھ کر قتل کیا ۔ تو کیا قادری مسلمان رہا تھا؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب آپ کے اس سوال کی بنیاد یہ نظریہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو قتل کرتا ہے وہ مسلمان نہیں رہتا۔ لیکن یہ نظریہ ہی باطل ہے!
اس آیت کریمہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مسلمان اگر کسی مسلمان کو قتل بھی کر دے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ بلکہ مسلمان ہی رہتا ہے۔ لہذا سلمان تاثیر کے قتل کی وجہ سے ممتاز قادری کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھنا درست نہیں بلکہ یہ "خوارج" کا وتیرہ ہے کہ وہ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو کافر سمجھتے ہیں۔


http://www.rafeeqtahir.com/ur/play-swal-819.html
محترم شیخ نے جو لکھا ہے اس سے یہی واضح ہو رہا ہے کہ انکے ہاں ممتاز قادری نے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے
مجھے اس سلسلے میں بہت کنفیوزن ہے کیونکہ کچھ بھائی فیس بک پہ سوالات ممتاز قادری کے بارے پوچھ رہے ہیں کہ کیا اسنے درست کیا کیا وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو گا یا نہیں
اکثر بھائی اسکے شرک کو چھوڑ کر اسکے قتل والے عمل کے بارے پوچھ رہے ہیں کہ اس قتل کا حکم کیا ہے پس مجھے اوپر تو یہی لگا ہے کہ یہ گناہ کبیرہ کا کام کیا ہے مگر اس سے پہلے بہت سے علماء کے اس بارے کلپ فیس بک پہ دیکھے ہیں جن میں اہل حدیث بریلوی دیوبندی علماء شامل ہیں جو اس کو گناہ کبیرہ نہیں بلکہ درست کہ رہے ہیں اب جب جمہور علماء سلمان تاثیر کے قتل کو درست کہ رہے ہوں اور اسکی دلیل یہ کہ کسی بھی عالم نے سلمان تاثیر کا جنازہ نہیں پڑھا تو پھر ہم اسکو گناہ کبیرہ کا مرتکب کیسے کہ سکتے ہیں
نوٹ: یہ واضح رہے کہ یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ میں سلمان تاثیر کے قتل کو گناہ کبیرہ نہیں بلکہ درست سمجھتا ہوں میں صرف جمہور علماء کے موقف سے پریشان ہوں

محترم شیخ @رفیق طاھر بھائی اس پہ وضاحت دے دیں یا محترم عامر یونس بھائی ان سے پوچھ کر بتا دیں تاکہ میں فیس بک پہ درست موقف اختیار کر سکوں
محترم @خضر حیات بھائی
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اس ویڈیو میں سلمان تاثیر والے کیس کا جواب موجود ہے
اس ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ تمام مسالک کہ علماء اس پہ متفق ہیں اور چوہتر کی تحریک ختم نبوت کی طرح پہ متفق ہیں اور بعض جید علماء نے اسکے قتل کا فتوی بھی دے دیا ہے تو اس کا بہت سے لوگ حوالہ دے رہے ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس پہ میرا ایک سوال ہے کہ کیا سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین گستاخ رسول نہیں ہیں پیارے بھائی ہاں یا نہ میں جواب دے دیں جیسا کہ آپ کا مختصر جواب دینے کی عادت ہے بہت بہت شکریہ
نہ سلام نہ دعا کیا آپ بھی؟

تو آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نہ سوال پوچھنے کا عادی ہوں اور نہ جواب دینے کا، اب آپ بڑے ہو گئے ہیں سوال ہاں یا نہ۔۔۔۔ پرائمری والی گیم سے بہتر ہے کنورسیشن ، میرے لکھے پر آپ جواب دیں چاہیں تو ان دونوں کو شامل کر لیں۔

موضوع قادری غازی و شہید ہے اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو اس پر اپنے دلائل مکمل کریں شکریہ، سٹارٹ!

والسلام
 
Top