• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رجسٹریشن کے بعد پہلی بار محدث فورم استعمال کرنے کا مختصر طریقہ

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
بھائی اس فورم کو کیسے استعمال کیا جائے گا
بھائی آسان سا استعمال میں آپ کو یہاں بتا دیتا ہوں۔
جیسے آپ نے یہاں جواب دیا ہے۔ ویسے ہی لاگ ان ہونے کے بعد اوپر ٹاپ پر ہیڈر کےنیچے ایک لائن میں کچھ بٹن بنائے گئے ہیں۔ جیسے ’’صفحہ اول‘‘، ’’فورم‘‘اور ’’ممبران‘‘ وغیرہ۔ آپ نے سب سے پہلے فورم کلک کرنا ہے اس کے بعد نیچے بہت ’’موضوعات‘‘ کی کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ ان میں سے کسی میں جا کر یعنی جس نوعیت کا آپ مضمون یا سوال ہے اس سے متعلقہ کیٹیگری میں جائیے اور وہاں پر نیا ’’موضوع شروع ‘‘کریں کا بٹن ہوگا اس پہ کلک کریں ایک ٹیکسٹ بوکس کھل جائے گا اس میں اپنا موضوع یا سوال لکھیں اور نیچے بٹن ’’جواب بھیجیں‘‘ پہ کلک کریں تو آپ کا سوال یا مضمون فورم پر ظاہر ہو جائے گا۔
تصویر ۔1
2.JPG

تصویر ۔2
3.JPG

تصویر ۔3
4.JPG

تصویر ۔4
5.JPG
 

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
کچھ لفط لکھنے کا پتہ نہین چلتا بتادین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
کچھ لفط لکھنے کا پتہ نہین چلتا بتادین
درج ذیل تصویر اپنے کمپیوٹر پر کہیں محفوظ کر لیں ۔ اس سے مدد لیں۔ مثلا نون غنہ لکھنے کے لئے شفٹ دبا کر N دبائیں۔

urdu-phonetic-keyboard.gif
 

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
شکریہ مولوی صاحب ایک بات اور بتائیں یہ جو اقتباس لیتے ہیں وہ کیسے لیتے ہیں اور کہیں کہیں انگریزی اے کی طرح کا نشان کے ساتھ نام لکھا ہوتا ہے وہ کیا ہے
 

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
یہ اتنے سارے مولوی پر میری بات کا جواب نہیں دیا
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
شکریہ مولوی صاحب ایک بات اور بتائیں یہ جو اقتباس لیتے ہیں وہ کیسے لیتے ہیں اور کہیں کہیں انگریزی اے کی طرح کا نشان کے ساتھ نام لکھا ہوتا ہے وہ کیا ہے۔
السلام علیکم!
جتنی عبارت کا آپ نے اقتباس لینا ہے اسے ماؤس سے سلیکٹ کیجیے تو خود ہی اس عبارت کی بائیں طرف نچلے کونے دو آپشنز ظاہر ہوں گے۔ ایک ’’جواب‘‘ اور دوسرا ’’اقتباس‘‘ (دیکھیے تصویر ۔1) ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ اگر آپ کو ایک ہی اقتباس لینا ہے تو جواب پہ کلک کریں اور اگر آپ ایک ہی یوزر یا مختلف یوزرز کے مختلف اقتباس یا مختلف ستور اقتباس کے طور پر لینا چاہ رہے ہیں تو ہر ایک کو سلیکٹ کیجیے اور اقتباس پر کلک کرتے جائیے۔ آخر میں ٹیکسٹ بوکس کے قریب نچلی طرف آپ دیکھیں گے ایک آپشن ظاہر ہوگا ’’اقتباسات پیسٹ کریں‘‘ (دیکھیے تصویر ۔2)اس پر کلک کیجیے اور اقتباسات پیسٹ کر دیجیے۔
اور انگریزی @ فورم کے کسی یوزر کو ٹیگ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ٹیگ سے مراد ہے کہ اگر آپ اپنی پوسٹ کی اطلاع خاص طور پر کسی یوزر کو دینا چاہتے ہیں تو پہلے آپ یہ دیکھیں کہ اس یوزر کا فورم پر مکمل نام کیا ہے یعنی یوزر نیم، پھر اس کے نام سے پہلے یہ @ لکھیں اور اس @ کے فوراً بعد بغیر سپیس کے اس کا یوزر نیم جو اس نے فورم پر رکھا ہوا ہے بالکل صحیح ہجوں میں لکھیے تو اس یوزر کو آپ کی پوسٹ کی اطلاع مل جائے گی۔
@Ibne Habibullah جیسے یہ لکھا گیا ہے۔
تصویر۔1
0.JPG

تصویر۔2
1.JPG

یہ اتنے سارے مولوی پر میری بات کا جواب نہیں دیا
محترم مولوی کی بجائے کوئی محترم نام استعمال کیجیے (برائے مہربانی، مشورہ ہی ہے) مثلاً بھائی یا اگر آپ کسی عالم کو مخاطب کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم شیخ صاحب وغیرہ کا استعمال کیجیے اچھا بھی لگتا ہے۔ اچھا بولنے کی کوشش کرنے سے کمیونیکیشن سکلز بہتر ہوتی ہیں جس سے آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔
 
Last edited:

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22
شکریہ جناب یہ بتائیں میں ایک جگہ لکھتا ہوں وہ غائب ہو جاتا ہے کیا کروں
 
Top