جناب زبیر علی زئی کی کتاب دین میں تقلید کا مسئلہ میں صفحہ نمبر ۳۷ ، ۳۸ پر یہ حوالہ موجود ہے لیکن جب اصل کتاب کو ڈاونلوڈ کیا تو وہاں یہ عبارت موجود نہیں کیا کوئی علامہ السیوطی کی اس عبارت کا اسکین پیج مجھے مہیا کر سکتے ہیں
علامہ سیوطی فرماتے ہیں۔
والذی یجب ان یقال کل من انتسب الی امام غیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
یو الیی علی ذلک و یعادی علیہ فھو مبتدع خارج عن السنة والجماعة سواء کان فی لاصول اوالفروع۔
یہ کہنا واجب ﴿فرض﴾ ہے کہ ہر وہ شخص جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے امام سے منسوب ہو جائے اس انتساب پر وہ دستی رکھے اور دشمنی رکھے تو یہ شخص بدعتی ہے اہل سنت والجماعت سے خارج ہے چاہے ﴿انتساب﴾ اصول میں ہو یا فروع میں۔
﴿الکنز المدفون والفلک المشحون صفحہ 149﴾