ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
٭ رسول اللہﷺ سے اتصال سند کا ذریعہ
اُمت محمدیہ اس معاملہ میں تمام اُمتوں سے ممتاز ہے کہ اس کا ہر فرد جو کسی استاد سے مشافہۃ قرآن مجید کا کوئی حصہ پڑھتا ہے تو اس کا سلسلہ سند رسول اللہﷺ تک پہنچتا ہے۔ چنانچہ رسم عثمانی چونکہ رسول اللہﷺ سے منقول ہونے کی وجہ سے صحابہ کرام ؓ کے اجماع کے بعد ہم تک پہنچا۔اس لیے رسم عثمانی کے مطابق مصحف کی قراء ت براہ راست رسول اللہﷺ کی تعلیمات اور ان کے دیئے ہوئے رسم کے موافق ہوگی۔ نتیجتاً رسم عثمانی قرآن مجید پڑھنے والے کا سلسلہ سند رسول اللہﷺ تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔