• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اسی طرح دوسری آیت مبارکہ میں اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ ان کے مسائل متفرق اور مختلف تھے۔
(٦) وہ کلمات جن میں دو قراء ات ہیں مگر انہیں ایک پر لکھاگیا ہے
بعض کلمات قرآنیہ ایسے بھی ہیں جن میں دو دو قراء ات ہیں مگر ان کی کتابت صرف ایک قراء ت کے تلفظ کے موافق کی گئی ہے۔ مثلاً ’’مَٰلِکِ یوم الدین‘‘، ’’یُخَٰدِعُوْنَ‘‘، ’’وَٰعَدْنَا‘‘، ’’الرِّیَٰح‘‘، ’’تُفَٰدُوْھُمْ‘‘، ’’تَظٰھَرُوْنَ‘‘، ’’لَٰمَسْتُمُ‘‘، ’’قِیَٰمًا‘‘، ’’سُکٰرَٰی وَمَا ھُمْ بِسُکٰرَٰی‘‘، ’’سِرَٰجاً‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ مذکورہ اور ان جیسے دیگر کلمات ایسے رسم پر لکھے گئے ہیں جس سے دونوں قراء ات نکل سکتی ہیں۔

٭_____٭_____٭
 
Top