ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
وَإِیْتَآئِ … وَإِیتَآی ئِ
کلمہ ’’وَإِیتَآئِ‘‘ اپنی اس معروف شکل پر قرآن مجید میں دو مرتبہ وارد ہوا ہے۔جبکہ کلمہ ’’وَإِیتَآیئِ‘‘ یاء کی زیادتی کے ساتھ قرآن مجید میں صرف ایک مرتبہ وارد ہے۔ اس کلمہ کا یاء کی زیادتی کے ساتھ ورود، اس عطا اور انفاق کی اہمیت پردلالت کرتا ہے اور وہ ہے قریبی رشتہ داروں پر خرچ کرنا۔ قرآن مجید نے صلہ رحمی کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔اسی وجہ سے یہ کلمہ ’’وَإِیتَآیئِ‘‘ اپنی معروف شکل سے ہٹ کر آیاہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
’’إنَّ اﷲَ یَأمُرُ بِالْعَدْلِ وَالإحسٰنِ وَإِیتَآیئِ ذِی الْقُرْبٰی‘‘ (النحل :۹۰)