ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
رسول اللہﷺکی نصرت و توقیر۔۔۔چند تجاویز
حافظ جاسم ادریس سلفی
الحمد ﷲ رب العالمین والصلاة والسلام علی سید ولد آدم،محمد قائد المرسلین وإمام النبیین، وعلیٰ آله وأصحابه أجمعین،وبعد!ایک مؤمن و مسلم جس طرح اپنے آقا و رب تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اسی طرح اپنے مطاع و رسول کریم1 سے بھی محبت کرتاہے۔فرمان الٰہی ہے:
﴿وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا أَشَدُّ حُبًّا ﷲِ ﴾ (البقرة:۱۶۵)
’’کہ ایمان والے اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرنے والے ہیں۔‘‘