• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رفع الیدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی سنت !!!

شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
عامر بھائی مجھے کوئی اعتراض نہیں آپ شیعوں کی طرح ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کریں؟بندہ نے تو یہ کہا ہے کہ جھوٹ نہ لکھیں کسی پر جھوٹ نہ باندھیں ؟
توبہ کریں تو " اگر مگر " کے ساتھ نہیں اپنی غلطی کا اقرار کر کے سچی توبہ کریں ۔
بندہ نے جناب سے پوچھا ہی نہیں کہ جناب یا اہل حدیث رفع یدین کیوں کرتے ہیں جو پوچھا ہے جناب اُس سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے شیطان حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر بھاگتا تھا؟
میری اَن باتوں کا جواب دیں جو بندہ نے جناب سے پوچھی ہیں دبارہ نقل کر تا ہوں
جناب نے یہ پوسٹ کرتے ہوئے یہ امیج لگائی ہے
0p0.jpg

اس میں جناب نے بخاری کا حوالہ دیا ہے یہ حدیث بخاری تو کجا پوری صحاح ستہ میں چراغ لیکر ڈھونڈو تو نہیں ملے گی اگر ہے تو اسکا متن بخاری سے نقل کر دیں ورنہ جھوٹی امیج اور جھوٹی حدیث پیش کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں
(2)عامر یونس صاحب نے بلا تحقیق کسی کی اندھی تقلید کرتے ہوئے یہ امیج پوسٹ کی ہے۔
10169230_456412697826279_6499288793487739803_n (1).jpg

عامر بھائی نے اس کے شروع میں لکھا ہے کہ(1) شروع نماز کا رفع یدین (2) رکوع جاتے ہوئے رفع یدین(3) رکوع سے اُٹھتے ہوئے رفع یدین(4)دو رکعت کے بعد کا رفع یدین ۔یعنی نماز میں کُل چار جگہ رفع یدین کرنا چاہئیے۔(ان ہی چار مقامات کے رفع یدین کوصحیح سنت اور محمدی نماز کہا گیا ہے)

نماز میں چار مقامات کے رفع یدین کا ذکر کر کے عامر بھائی نے 23 کتابوں کے حوالہ سے نشاندہی کی کہ اِن میں اس رفع یدین کی 255 احادیث موجود ہیں

عامر بھائی کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ اِن 23 کتابوں سے 255 احادیث نقل کر دیں جن میں چار مقامات میں رفع یدین کرنے کا ذکر موجود ہو اور اگر پیش نہ کر سکیں ان شاء اللہ قیامت تک پیش نہ کر سکیں گے تو اسے اپنے 255 جھوٹ شمار کریں۔

(3)عامر بھائی کا 256 واں جھوٹ ملاحظہ کریں ۔یہ امیج بھی عامر بھائی نے کسی کی اندھی تقلید میں لگائی ہے خود تحقیق نہیں کی۔
10334285_1443550415887807_7218229522125868287_n.png

عبد اللہ ابن عمر کی ایک حدیث کے بارےعلی بن مدینی کی عبارت پڑھیں : " ھٰذَا الْحَدِیْثُ عِنْدِیْ حُجّۃٌ عَلَی الْخَلْقِ کُلُّ مَنْ سَمِعَہٗ فَعَلَیْہِ اَنْ یَّعْمَلَ بِہٖ لِاَنَّہٗ لَیْسَ فِیْ اِسْنَادِہٖ شَئٌ "(تلخیص الجیر ص 81)
اس عبارت کے کس لفظ کا ترجمہ عامر بھائی نے یہ کیا (اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے تک کا رفع الیدین ثابت ہے) ہے نشاندہی کریں ورنہ اسے اپنا 256 واں جھوٹ شمار کریں

(4)عامر یونس بخاری کا متن پیش کرو ؟
اس حدیث پر جناب نے بخاری جلد 1 صفہ 110 کتاب الاذان کا حوالہ دیا تھا بندہ نے بخاری کے متن کا مطالبہ کیا تھا ۔معجم ابن الاعرابی کا حوالہ دیکر جناب نے تسلیم کر لیا کہ بخاری کا حوالہ دینا جناب کی اندھی تقلید کا نتیجہ اور بخاری پر جناب کا صریح جھوٹ گھڑنا تھا ۔(چلو ایک جھوٹ تو جناب نے مان لیا)

دوسری بات بندہ نے اس روایت کے بارے یہ لکھی تھی کہ" یہ روایت جھوٹی ہے" (اسکے راوی محمد بن عصمۃ کی توثیق ثابت نہیں) " جناب کو چاہئیے تھا کہ اس کے رویوں کی مکمل توثیق بیان کرتے ایک جھوٹی روایت کو رسول اللہ کی حدیث کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان لگانا ہے جس کی سزا جہنم کی اگ میں جلنا ہے توبہ کریں یا اس روایت کے راویوں کی مکمل توثیق بیان کریں

تیسری بات پر غور کریں : اس جھوٹی روایت میں صرف تکبیر تحریمہ اور رکوع میں جانے کا رفع یدین ہے اور بقول سیدنا ابوہریرہ کے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی نماز تھی حتی کہ آپ اس دنیا سے تشریف لے گئے ۔

اس روایت میں رفع یدین نبی اکرم کی وفات تک صرف دو جگہ ثابت ہے اور تمام اہل حدیث نبی اکرم کی اس نماز کے خلاف نماز پڑھتے ہیں کیوں؟؟؟؟

(5)عامر یونس بھائی :خوش رہیں لیکن سچ لکھنے کے ساتھ توبہ کیجئے لیکن توبۃ النصوح کے ساتھ !

جان میری توبہ شکن توبہ میری جام شکن
سامنے ڈھیر پڑے ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے

عامر بھائی شک والی توبہ نہ کریں کائنات کے رب کے سامنے اپنا جرم قبول کریں پھر معافی مانگیں ،اپنی توبہ کے الفاظ پڑھیں

اور ہاں مجھ سے اگر کوئی غلطی ہو گئی ہے تو میں اپنے رب سے توبہ کرتا ہو -
یا اللہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کرنے میں اگر کوئی غلطی ہو گئی ہے

عامر بھائی جب آپ کو پتہ چل گیا کہ آپ نے "معجم الاعرابی" کی روایت کو بخاری کی حدیث کہ کر پیش کیا تو آپ کا یہ کہنا کہ"اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو"اگر کوئی حدیث پیش کرنے میں غلطی ہوگئی ہو" کہنا کس طرح" توبہ کرنا " کہلائے گا؟

امام علی بن مدینی کے ذمہ جھوٹ باندھا کہ انہوں نے کہا

عبد اللہ ابن عمر کی ایک حدیث کے بارےعلی بن مدینی کی عبارت پڑھیں : " ھٰذَا الْحَدِیْثُ عِنْدِیْ حُجّۃٌ عَلَی الْخَلْقِ کُلُّ مَنْ سَمِعَہٗ فَعَلَیْہِ اَنْ یَّعْمَلَ بِہٖ لِاَنَّہٗ لَیْسَ فِیْ اِسْنَادِہٖ شَئٌ "(تلخیص الجیر ص 81)
اس عبارت کے کس لفظ کا ترجمہ عامر بھائی نے یہ کیا (اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فوت ہونے تک کا رفع الیدین ثابت ہے) ہے نشاندہی کریں
اس جھوٹ سے کون توبہ کرے گا؟؟؟
ان سب کا جواب جناب کے ذمہ ہے اس سے بری الذمہ ہوں
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
جو شخص یہ جانتا ہو کہ رفع یدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اسکے باوجود اس پر عمل نہ کرکے علما کے اقوال پر عمل کرتا ہے اور اس پیاری سنت کو چھوڑ دیتا ہے تو نماز چھوڑنا دورکی بات ہے اسکا ایمان خطرے میں ہے کیونکہ اسنے لوگوں کے اقوال کو سنت پر مقدم کیا ہے اور اللہ تعالی فرماتا ہے ۔فلاوربک لایومنون حتی یحکموک فیماشجربینھم ثم لایجدوا فی انفسھم حرجا مما قضیت ویسلمواتسلیما۔تمہارے رب کی قسم وہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے جب تک اپنے اختلافی معاملے میں تم کو حکم نہ بنالیں پہر تمہارے فیصلے سے اپنے دل میں تنگی نہ محسوس کریں اورمکمل طور تسلیم نہ کرلیں۔۔ اس آیت کی روشنی میں جان بوجھ کر آپکی سنت کو چھوڑکردوسروں کی باتوں پر عمل کرنیوالامومن نہیں ہوگا۔
 
Top