• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان ڈائری

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رمضان میں ایک تکلیف دہ بات" گھنٹہ پیکج"ہیں۔۔یہ مہینہ تو اللہ سبحانہ وتعالٰی سے "گھنٹوں پیکج" پر بات کرنے کا ہے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سحری میں دیر ہو گئی تھی۔خاتون خانہ جلدی جلدی سحری بنا رہی تھیں۔بچوں نے ہاتھ بٹایا تو سحری دسترخوان پر پہنچ گئی۔ابھی دو،چار لقمے ہی تناول کیے گئے تھے کہ موبائل بج اٹھا۔کال کرنے والا بار بار توجہ دلا رہا تھا۔خاتون نے نا چاہتے ہوئے کال ریسیو کر لی۔اب وہ تھیں اور ان کی سہیلی،رشتہ دار۔۔بیچاری تو کئی دفعہ بتایا کہ سحری کر رہی ہوں،دیر ہو گئی ہے مگر ان کی رشتہ دار کا کہنا تھا کہ میرا تو حلق ہی دن میں خشک ہو جاتا ہے،سوچا ابھی بات کر لوں۔۔۔اذان شروع ہو گئی اور خاتون نے فون بند کر دیا۔۔سارا دن بچوں کے ساتھ بھاگ دوڑ میں ظہر تک ہمت ختم ہو جانی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"السلام علیکم مولانا صاحب!"ادھر ادھر کی باتوں کے بعد ایک عدد لمبا چوڑا سوال۔۔مولانا صاحب نے بتایا کہ بھائی سحری کا وقت ہے،بعد میں فون کیجیے گا مگر بعد کس نے دیکھی ہے؟؟
سحری پھر اذان اور نماز کھڑی ہونے کو تھی کہ جب آواز آئی:
"مولانا صاحب!بہت بہت شکریہ کل یہی سوال مولانا۔۔۔۔۔ صاحب سے پوچھا تھا،بات سمجھ رہا تھا کہ کہنے لگے کہ سحری کرنی ہے۔بھئی ہم بھی مسلمان ہیں،ہم نے بھی سحری کرنی ہوتی ہے مگر جی۔۔جھٹ فو ن بند کر دیا۔۔سچ کہتے ہیں کہ علماء کے پاس حسن اخلاق کی سخت کمی ہے۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ جی۔۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عین ممکن ہے کہ جسے آپ بوقت سحری فون کر رہے ہیں وہ دیر سے اٹھا ہو،کھانا کھا رہا ہو یا اس کا اس وقت عبادت کا ارادہ یا معمول ہو۔رمضان میں فون کم سے کم اور سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سبحان اللہ !چند ہی دن بعد ہمیں دوبارہ رمضان المبارک کی با سعادت گھڑیاں نصیب ہوں گی۔اس دفعہ آ پ کا رمضان پلان کیا ہے؟
(صرف تذکیر کے لیے ذکر کر رہی ہوں)
اس دفعہ ہم چند بہنوں نے دوران رمضان سورہ بقرہ حفظ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔روزانہ دو رکوع یا ایک رکوع۔۔حسب استطاعت۔خوشی کی بات ہے کہ ایک بہن خود سورہ بقرہ حفظ کی دہرائی کریں گی اور ان کی سات سالہ بیٹی روزانہ دو رکوع یاد کر کے سنائیں گی۔اگر وہ بہن اپنے بچوں کو اس طرف راغب کر سکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں؟؟اپنے ساتھ اپنی اولاد کو بھی نیکی کے کاموں میں شریک بنائیے۔
اس دفعہ رمضان پلان پچھلی دفعہ سے خاصا مختلف ہے۔پچھلے سال ارد گرد افراد سے سیکھنے سکھانے کا تعلق رہا تھا۔اس دفعہ شدید گرمی کے باعث ایسا ممکن نہیں اور والدین کو شکایت کا موقع بھی ملتا ہے کہ دوران رمضان چاہے بچے مختلف نئی چیزیں سیکھتے ہیں،لیکن قرآن کلاس کی چھٹی کی وجہ سے بچے قرآن بھول جاتے ہیں۔اس لیے اس دفعہ قرآن کلاس کو ہی دوران رمضان جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
ایک بہن واٹس ایپ پر سورہ یٰس کی تجوید و تحفیظ کروا رہی ہیں کہ یہ بہت زیادہ پڑھی جانے والی سورت ہے،اس کی تجوید بہتر ہونا لازم ہے۔دوران رمضان نیکی کے ابھرتے جذبے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایک دوسری بہن جز عم حفظ کروا رہی ہیں۔ان تینوں پلانز میں حصہ دار اکثر بہنیں نوجوان نسل سےتعلق رکھتی ہیں اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ نوجوان نسل اپنے اصل کی طرف پلٹ رہی ہے۔
اس سال کوشش کریں کہ ترجمہ و تفسیر کا دورہ قرآن ضرور مکمل کیجیے۔ارد گرد ہونے والے کسی پروگرام یا انٹرنیٹ پر موجود کسی اچھے عالم کے دورہ قرآن کو دوران رمضان سنیے ۔غیر ضروری ایپس کو ان انسٹال کریں۔غیر ضروری گروپس کو میوٹ کریں اور غیر ضروری صفحات کو ان فالو کریں۔۔انٹرنیٹ کو عبادات میں حائل نہ ہونے دیں!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
امسال رمضان المبارک شدید گرمیوں میں ہے۔اس گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اہم نیکی کمانا نہ بھولیے۔افطار میں پانی تو ہر ایک پیتا ہے لیکن ہر ایک کے نصیب میں ٹھندا پانی نہیں ہوتا۔کسی کے پاس فریج کی استطاعت نہیں تو کہیں گرمی کے ہوشربا بجلی کے بل دینے کی استطاعت نہیں۔اگر آپ صاحب استطاعت ہیں اور فریج،فریزر چالو ہے تو دو سے تین برف کےاضافی کٹورے رکھ لیا کریں۔برف بن جائے تو شاپنگ بیگ میں ڈال کرفریزر میں رکھ دیں۔کٹورے دوبارہ بھر دیں ۔جسے ضرورت ہو،بلا روک ٹوک دیں۔اگر کوئی کہہ نہیں رہا تو خود پوچھیں کہ برف چاہیے ہو تو بتائیے۔یقین کیجیے بہت معمولی سا کام ہے لیکن اس کے بدلے کتنا ڈھیر اجر آپ کے اعمال نامے میں رقم ہونے کو ہے۔آپ نہیں جانتے!!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
ظہر کے بعد،عصر سے پہلے،سحری سے پہلے پاور نیپ کے لیے اچھے اوقات ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گمان غالب ہے کہ "افطار" لکھتے لکھتے قلمی سہو ہوگیا ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ممکن ہے۔لیکن چونکہ تراویح کے بعد عموما سویا نہیں جاتا تو سحری سے قبل نیند آنے لگتی ہے اس لیے بھی مفید ہے خصوصا خواتین کے لیے۔خواتین اگر افطار سے قبل پاور نیپ لیں تو افطار میں خالی دسترخوان ہو۔البتہ جن بچوں کو روزے کی پریکٹس کروا رہے ہیں،انہیں افطار سے قبل سلا دینا اچھی بات ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رمضان میں تراویح کے لیے ہم سب مسجد میں جاتے ہیں یا گھر میں جس قدر طاقت ہو تراویح کی رکعات ادا کرتے ہیں ۔اگر آپ وتر مسجد میں ہی ادا کرتے ہیں تو اپنے معمول میں تبدیلی لائیے۔سحری سے قبل یا گھر آتے ہی وتر ادا کریں تو وتر میں قنوت وتر کی بجائےقنوت نازلہ پڑھیے۔مسلمانوں پر سخت آزمائش کا وقت اور مہینہ ہے۔اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کیجیے اور سنت نبوی ﷺ پر عمل کا اجر بھی پایئے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رمضان کے شب و روز با برکت ہیں لیکن رمضان کی راتوں کا کیا کہنے۔ہر رات مخلوق کی بڑی تعداد کو جہنم سے آزادی کا پروانہ ملتا ہے۔رمضان کی راتوں کو لغویات میں نہ گزاریں۔آرام کر کے دن کے لیے تازہ دم ہوں اور اگر جاگنا ہے تو کوشش کر کے کوئی ایک ایسا عمل کر لیں کہ اس رات جہنم سے آزادی کا پروانہ آپ کو بھی مل جائے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں ان لمحات سے مستفید ہونے کی خواہش اور پھر ہمت عطا فرمائے۔آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
رمضان میں ایک تکلیف دہ مرحلہ روزہ نہ رکھ سکنے کا ہوتا ہے۔حتی کہ جنہیں وقتی رخصت حاصل ہے،وہ بھی دل مسوس کر کے رہ جاتے ہیں۔کئی چوری چھپے رکھ لیتے ہیں اور کہیں کڑی نگرانی کی زد میں آ جاتے ہیں۔
اور سب سے تکلیف دہ مرحلہ بزرگ افراد کو ان کی طبی حالت کے پیش نظر روزہ نہ رکھنے کے لیے کہنا اور قائل کرنا ہے۔ہر سحری میں دل دکھتا ہے اور ہر افطار میں کجھور پکڑاتے ہوئے دل روتا ہے کہ انہیں کتنی اذیت ہوتی ہو گی۔وہ بھی جیسے تیسے ہو گیا۔اب اس برصغیری معاشرے میں ہوتا کچھ اس طرح ہے کہ
سامنے والی خالہ چلی آئیں۔"باجی! روزے تو رکھ رہی ہیں ناں؟"
پڑوس کی اماں نے پوچھ لیا"اجی! کتنے روزے ہو گئے؟"
ماموں سکندر کی بہو کا فون آ گیا"میری ساس امی اس بیماری میں بھی کوئی روزہ نہیں چھوڑتیں۔"
خالہ عشرت کی بیٹی نے واٹس ایپ پر پیغام لکھ بھیجا"ماشاءاللہ الحمدللہ!!گھر کے سب بزرگ روزہ رکھ رہے ہیں.بہت رونق لگی ہے۔"
وہ موہنجوداڑو کے کھنڈرات سے بھی برابر آواز سنائی دے رہی ہے"پتا نہیں۔۔آپ کا آخری رمضان نہ ہو۔۔دیکھیے ہم تو اس حالت میں بھی روزہ نہیں چھوڑ رہے۔"
اب بزرگ بیچارے دل ہار کر بیٹھ جاتے ہیں۔پہلے ہی روزہ نہ رکھ سکنے کا دکھ،اوپر سے آپ کے تبصرے!!
بھئی کون جان بوجھ کر یا ہنسی خوشی روزہ نہیں رکھتا؟
اگر اللہ نے آپ کو یا آپ کے بزرگ افراد کو روزہ رکھنے کی استطاعت دی ہے تو برائے مہربانی اسے نشر نہ کیجیے یا کم از کم فضول سوالات اور طنز سے پرہیز کیجیے۔روزہ صرف کھانے پینے سے نہیں،دوسروں کو اذیت پہنچانے سے بھی روکتا ہے۔
 
Top