عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
اسلامی معیشت شرعی تجارت کی بنیاد پر قائم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے حلال کردہ کاموں میں ،معاملات کے شرعی قواعد و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری اور تجارت کی جاتی ہے ۔ اس لیے کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب و سنت پر عمل پیرا ہو اور معاملات و معاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے اور اپنے آپ کو شرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت و جامعیت ہے کہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات و مسائل کا مکمل بیان موجود ہے لہذا ہر مسلمان کے لیے اپنے دنیوی و اخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ روح تجارت خرید و فروخت سے متعلق 40 احادیت‘‘ محترم محمد مظہر الاعظمی حفظ اللہ کی کاوش ہے ۔ انہوں اس کتاب میں خرید و فروخت سے متعلق نہ صرف چالیس احادیث کو جمع کیا ہے بلکہ اس کی ہر حدیث کا ترجمہ اور توضیح کر کے اسے اردو داں طبقہ کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلامی عقائد و عبادات طرح عقود و معاملات بالخصوص خرید و فروخت اور تجارت و اجارت کے بارے میں بھی شرعی اصول و آداب مقرر ہیں ان پر عمل کرنا واجب ہے اور ان امور سے احتراز کرنا بھی لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)