• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رہ جائیں گے رسول ہی بس اب خدا کے ساتھ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سب ہو چلے ہیں اس بت کافر ادا کے ساتھ
رہ جائیں گے رسول ہی بس اب خدا کے ساتھ​
جادو کیا یہ کس بت کافر نگاہ نے
اسلام میں وفا نہ رہی اتقا کے ساتھ​
خواب اجل ہی نیند کے بدلے اب آئے گا
دیوانہ کر دیا مجھے اک شب سلا کے ساتھ​
واعظ کے اعتراض سے تنگ آ گیا ہوں میں
اس کو بھی دیکھ لو کبھی تم اک ادا کے ساتھ​
اکبر دعا کا ذوق ہو کیوں کر نصیب دل
اٹھے نہ درد دل بھی جو دست دعا کے ساتھ​

شاعر: اکبر الٰہ آبادی
 
Top