• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زبیر علی زئی اور امین صفدر اوکاڑوی

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں یہاں کچھ لکھنے کا ارداہ تو نہیں رکھتا تھا، مگر اس فنکاری کا جواب لکھنا لازمی سمجھتا ہوں:
غالبا مولانا امین صفدر اوکاڑویؒ نے اسے مصنف کے بارے میں قرار دیا ہے لیکن میری ان کے بارے میں رائے یہ ہے کہ جب یہ اہل حدیث کے بارے میں اور شیخ زبیر علی زئیؒ مقلدین کے بارے میں کچھ کہیں تو اسے بغیر تحقیق کے قبول نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ دونوں مسلکی معاملات میں کافی متشدد ہیں۔
اور الیاس گھمن اور توصیف الرحمان راشدی حفظہما اللہ کی کوئی بات بھی بلا تحقیق قبول نہیں کرنی چاہیے۔
(کسی بھائی کو مجھ سے اختلاف ہو سکتا ہے۔)
ہم اختلاف بھی بیان کر دیتے ہیں:
ماسٹر امین صفدر اکاڑوی تو خود ایک کذاب شخص تھا، حتی کہ اس کذاب نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہائی غلیظ تہمت باندھی ہے، دوسرا الیاس گھمن، جس کا کام ہی دجل و فریب ہے، یہ دونوں یقیناً قابل اعتماد نہیں!

باقی شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ یہ اپنے مؤقف میں ضرور متشدد ہیں، مگرقابل اعتماد ہیں، یعنی کہ مقلدین کے بارے میں بھی ان کی روایت اور اقوال قابل اعتماد ہیں ، ان کے مؤقف پر بر بنائے دلیل اختلاف کیا جا سکتا ہے ! اسی طرح شیخ توصیف الرحمٰن بھی!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[زیر نظر مراسلہ جات ایک دوسری جگہ شروع کردہ لڑی سے غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے یہاں منتقل کیے گئے ہیں ۔ انتظامیہ ]
 
Last edited by a moderator:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں یہاں کچھ لکھنے کا ارداہ تو نہیں رکھتا تھا، مگر اس فنکاری کا جواب لکھنا لازمی سمجھتا ہوں:

ہم اختلاف بھی بیان کر دیتے ہیں:
ماسٹر امین صفدر اکاڑوی تو خود ایک کذاب شخص تھا، حتی کہ اس کذاب نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہائی غلیظ تہمت باندھی ہے، دوسرا الیاس گھمن، جس کا کام ہی دجل و فریب ہے، یہ دونوں یقیناً قابل اعتماد نہیں!

باقی شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ یہ اپنے مؤقف میں ضرور متشدد ہیں، مگرقابل اعتماد ہیں، یعنی کہ مقلدین کے بارے میں بھی ان کی روایت اور اقوال قابل اعتماد ہیں ، ان کے مؤقف پر بر بنائے دلیل اختلاف کیا جا سکتا ہے ! اسی طرح شیخ توصیف الرحمٰن بھی!
اختلاف کا آپ کو یقینا حق حاصل ہے۔
ویسے مجھے امید ہے کہ اگر آپ نے علم کے ساتھ بغیر تعصب کے واسطہ رکھا تو ان شاء اللہ کچھ عرصے کے بعد آپ کا بھی یہی موقف ہوگا جو میں نے بیان کیا ہے۔
مجھے ان میں سے کسی کے مقلد یا غیر مقلد، حنفی یا اہل حدیث ہونے سے مطلب نہیں۔ جو میں نے ان کی تحاریر میں محسوس کیا وہ میں نے لکھ دیا۔ اگر نظر اعتدال آپ رکھیں (جو اہل حدیث کے مبینہ مسلک کے مطابق آپ کو مجھ سے زیادہ رکھنی چاہیے) تو آپ بھی یہ دیکھ لیں گے کہ جب مولانا امین صفدر اوکاڑویؒ یا شیخ زبیر علی زئیؒ مطلقا کسی بارے میں بحث کر رہے ہوتے ہیں تو بہت عمدہ بحث ہوتی ہے لیکن جب مسلکی معاملات میں بحث کرتے ہیں تو عبارات کو غیر مقام پر فٹ کرنے سے لے کر جرح و تعدیل میں بے اعتدالی تک کرتے ہیں۔
اور الیاس گھمن اور توصیف الرحمان یہ دونوں جوش خطابت میں کیا کیا بول جاتے ہیں اور کیا کیا اعتراضات کر جاتے ہیں، اللہ کرے کہ ان کو خود پتا چلتا ہو۔
بہر حال سب اہل علم ہیں اور و انی لاھل العلم لاشک خادم

رہ گیا آپ کا میری بات کو فنکاری کہنا۔۔۔۔۔۔ تو ابن داود صاحب یہ آپ کے ابا جی کا فورم نہیں ہے۔
یقینا آپ رکن انتظامیہ ہوں گے لیکن لکھنے سے پہلے فورم کا سلوگن "آزادانہ بحث و تحقیق کا حامی علمی و دعوتی فورم" ضرور پڑھ لیا کریں۔ اگر آزادانہ سے مراد اس انتظامیہ کی یہی ہے کہ یہ دوسروں کی آراء کو فنکاریاں قرار دیتی ہے تو پھر اپنے ہم مسلک افراد کو ہی یہاں جمع رکھے۔
کبھی کبھی ملتقی اہل الحدیث کا چکر لگا کر دیکھ لیا کریں کہ علمی فورم کیسے ہوتے ہیں اور ان پر بات کیسے ہوتی ہے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اشماریہ بھائی جان! فنکاری اس لئے کہا گیا کہ آپ نے پھر وہی بات کی تھی کہ جس پر محاورہ صادق آتا ہے کہ:
کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی!
اب ماسٹر امین اکاڑوی علم الحدیث اور وہ بھی علم الجراح و تعدیل میں رائے زنی کریں گے!
یہ تو اسی طرح ہوا کہ غلام احمد پرویز کو کی ہفوات کو علم الحدیث میں شمار کیا جائے!

اور ابا جی یا نانا جی والی باتیں رہنے دیں! آپ پھر ہمارے جواب کی تاب نہ لا سکو گے!
یہ انتظامیہ نہ جانے کیوں آپ کو یاد آگئی! جناب میرا یہ مراسلہ ''ابن داود '' کا ہے میں نے کوئی انتظامی اختیار استعمال نہیں کیا!
اور یہ بات آپ نے واقعی اچھی کہی ہے، ملتقی اہل الحدیث کے حوالہ سے، بہت مفید فورم ہے!
 
Last edited:

آپ کے الفاظ کے مناسب ہو جانے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ میرا آپ سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔
بطور رکن انتظامیہ میرا خیال ہے کہ آپ کو اپنے الفاظ کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ اور جب آپ کوئی غلط بات کریں گے تو ہمیں انتظامیہ یاد بھی آئے گی۔

باقی امین اوکاڑویؒ کے بارے میں آپ کی رائے آپ کے سر۔ میں انہیں اہل علم میں سے سمجھتا ہوں۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
باقی امین اوکاڑویؒ کے بارے میں آپ کی رائے آپ کے سر۔ میں انہیں اہل علم میں سے سمجھتا ہوں۔
جی آپ سمجھ سکتے ہیں ، جیسے منکرین حدیث غلام احمد پرویز کو سمجھتے ہیں!
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
باقی امین اوکاڑویؒ کے بارے میں آپ کی رائے آپ کے سر۔ میں انہیں اہل علم میں سے سمجھتا ہوں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اشماریہ صاحب، یہ آنجہانی اوکاڑوی میاں کا حدود اربعہ کہیں سے مل سکتا ہے؟

اگر کسی "باطل فورم" وغیرہ پر موجود ہو تو کوئی صاحب رہنمائی کردیں.
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اشماریہ صاحب، یہ آنجہانی اوکاڑوی میاں کا حدود اربعہ کہیں سے مل سکتا ہے؟

اگر کسی "باطل فورم" وغیرہ پر موجود ہو تو کوئی صاحب رہنمائی کردیں.
تجلیات صفدر جلد اول سے پڑھ لیجیے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کہاں شیخ محترم شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ اور کہاں ماسٹر امین صفدر اکاڑوی !

ایک محدث جو حدیث سے محبت کرنے والا اور دوسرا حدیث سے بغض رکھنے والا کچھ عقل ہے آپ میں

استاد محترم شیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے بے شمار مقامات پر وضاحت کی ہے کہ کوئی میری غلط بات کی طرف میری رہنمائی کرے اگر اس کی بات صحیح ہوئی تو مجھے علانیہ رجوع کرنے میں عار نہیں ہو گی ۔

اور وہ بے شمار تحقیقات سے رجوع اکثر کرتے رہتے ہیں ۔یہی وصف ہونا چاہئے اہل علم میں ۔

استاد محترم کے رجوع اس قدر زیادہ ہیں کہ مستقل کتاب جمع کی جا سکتی ہے اللھم یسر لاحد
 
واہ مولانا امین صفدر اوکاڑویؒ حدیث سے بغض رکھنے والے۔۔۔؟؟؟؟
2.متفرق مسالک، مذاہب، تحریکوں اور شخصیات کی ذات کو ہدف تنقید نہ بنایا جائے اور نہ ہی کسی طبقے کی معزز شخصیات کو برا بھلا کہا جائےبلکہ ا ن کے عقائد ونظریات کا دلائل کی روشنی میں جائزہ لیا جائے ۔
یہ اسی فورم کا قانون ہے نا؟؟
پھر اگر میں کچھ کہتا ہوں تو ابن داود صاحب کہتے ہیں کہ انتظامیہ نہ جانے کیوں یاد آ جاتی ہے۔
 
Top