abdullah786
رکن
- شمولیت
- نومبر 24، 2015
- پیغامات
- 428
- ری ایکشن اسکور
- 25
- پوائنٹ
- 46
جنابمحترم -
میری پوسٹ میں حضرت حسین رضی الله عنہ کی شہادت سے متعلق پیشنگیوں والی روایت کی تخریج پڑھے بغیر ہی آپ نے اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے البانی رحم الله کی مثال پیش کردی کہ انہوں نے اس روایت کو صحیح کہا تو آپ نے مان لیا - اہل حدیث کے منہج کے مطابق ضروری نہیں کہہ البانی رحم الله کی ہر روایت کی تحقیق صحیح ہو -انہوں نے کی مقامات پر غلطیاں کی ہیں جن کا علماء اہل حدیث نے مناقشہ کیا ہے -
مزید یہ کہ :
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :
یہ قول ( جس کا میں ولی ہوں علی ( رضي اللہ تعالی عنہ ) بھی اس کے ولی ہیں ) یہ صحیح کتابوں میں تو نہیں لیکن علماء نے اسے بیان کیا اوراس کی تصحیح میں اختلاف کیا ہے ۔ امام بخاری اور ابراھیم حربی محدثین کے ایک گروہ سے یہ منقول ہے کہ انہوں نے اس قول میں طعن کیا ہے ۔۔۔ لیکن اس کے بعد والا قول ( اللھم وال من والاہ وعاد من عاداہ ) آخرتک ، تویہ بلاشبہ کذب افتراء ہے ۔
دیکھیں منھاج السنۃ ( 7 / 319 ) ۔
شیخ الاسلام نے ان زيادات اور ان کے ضعیف ہونے کا ذکر منھاج السنۃ میں دس مقامات پر کیا ہے ۔
جب کہ دوسری طرف علامہ البانی رحمہ اللہ نے السلسلۃ الصحیحۃ حدیث نمبر ( 1750 ) میں اس کی تصحیح کرنے کے بعد اس حدیث کو ضعیف کہنے والوں کا مناقشہ کیا ہے ۔
اب آپ بتائیں آپ کس کی بات مانیں گے ؟؟؟ امام ابن تیمیہ رحم الله کی جو اس روایت (من کنت مولا فعلی مولا) کو ضعیف کہہ رہے ہیں یا پھر علامہ البانی رحمہ اللہ کی بات کو مانیں گے جو اس روایت کو السلسلۃ الصحیحۃ میں شمار کررہے ہیں ؟؟-
الله سب کو ہدایت دے (آمین)-
آپ کی بات صحیح ہے کہ البانی صاحب سے بھی بعض جگہ غلطی ہوئی ہے مگر میں جن روایات کی بات کر رہا ہوں ان کے بارے میں اپ کا ماننا ہے کہ البانی صاحب کے بیان کرنے کے باوجود وہ ضعیف ہے تو ذرا ان کی غلطی بھی تو واضح کریں اس کے بعد میں اپ کو بتاؤں گا کہ غلطی کس سے ہوئی ہے۔
دوسر بات البانی کی مانے یا ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی
جناب علم کی دنیا میں دلیل وزن رکھتی ہے اگر ابن تیمیہ کے دلائل قوی ہوں گے تو ان کی بات مانی جائے گی اور اگر نہیں تو البانی کی۔
تو بسم اللہ کریں اور اپنی دونوں باتوں کی دلیل پیش کریں۔
(1) حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے متعلق پیشنگوئی والی تمام روایات ضعیف ہے(اپ نے اس میں صرف ایک روایت پر تبصرہ کیا ہے جبکہ البانی صاحب نے تمام طرق جمع کیے ہیں)
(2) من کنت مولا فعلی مولا والی روایت میں نے شاید پیش ہی نہیں کی مگر اپ نے ذکر چھیڑا ہے تو اب البانی صاحب کی غلطی واضح کریں اگر اپ ان کی تحقیق کو غلط سمجھتے ہیں۔
یہ 2 گزارشات ہیں امید ہے اپ ان کا جواب دیں گے۔