• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سایہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مسئلہ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ کے رسول ﷺ کا سایہ نہیں تھا یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں۔ اس سے ثابت یہی کرنا مقصود ہے کہ آپ صرف دیکھنے میں انسان دکھائی دیتے تھے مگر آپ کی خلقت مٹی سے نہیں تھی، تب ہی تو سایہ نہیں تھا؟ حالانکہ ان جاہلوں کو یہ تک پتہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ جو خالق کائنات ہے اور خود نور ہے جس کے نور کی کوئی مثال نہیں ہے اس کا تو سایہ احادیث سے ثابت ہے۔ لیکن بیوقوفوں نے نبی ﷺ کو سایہ سے محض اپنے ظن کی بنا پر بری کردیا۔ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کا سایہ اس لیے نہیں تھا کہ لوگوں کے پیروں میں نہ آئے۔ انہیں یہ تک پتہ نہیں کہ سایہ پیروں میں نہیں آتا بلکہ کوئی اگر سایہ پر آجائے تو سایہ اس پر آجاتا ہے۔
اللہ رب العالمین کا سایہ: سات آدمی جن پر اللہ تعالیٰ اپنا سایہ کریگا ایسے دن میں جبکہ اس کے سایہ کے سوا کسی چیز کا سایہ نہیں ہوگا۔ (بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی، موطائ)
حدیث قدسی ہے: ترجمہ: میں (اللہ) سایہ کرونگا اس شخص پر ایسے دن میں جبکہ میرے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ ( مسلم )
تمام مخلوق کا سایہ: قرآن مجید میں ہے: ترجمہ: ”اور اللہ تعالیٰ نے جو مخلوق بھی پیدا کی ہے تو اس کے سائے بنادیئے۔“ (۱۸۶۱) (رضا خانی اللہ کے رسول ﷺ کو مخلوقات سے باہر ثابت کریں)
فرشتوں کا سایہ: ”ام المومنین عائشہ ؓ کہتی ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا: فرشتے نور سے پیدا کیے گئے، جنات آگ سے اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے۔“(مسلم)
”فرشتے مومن کی میت پر اپنے پروں سے سایہ کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اس کا جنازہ اٹھا لیا جاتا ہے۔ (بخاری) ہمیشہ فرشتے اس پر اپنا سایہ کرتے رہتے ہیں۔“ (مسند احمد)
جنت کا سایہ: جنت کے پھل اور سائے ہمیشگی والے ہوں گے۔ (۵۲۳۱) ہم جنتیوں کو گھنے سایہ میں داخل کریں گے۔ (۷۵۴)
سایہ رسول ﷺ: حدیث: ترجمہ: ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے۔ سیدة صفیہ ؓ کا سواری کا اونٹ بیمار ہوگیا اور سیدة زینبؓ کے پاس وافر سواری موجود تھی تو رسول اللہ ﷺ نے سیدة زینب کے پاس جا کر فرمایا کہ صفیہ ؓ کا سواری والا اونٹ بیمار ہوگیا ہے پس تو اپنے اونٹوں سے ایک اونٹ برائے سواری صفیہؓ کو دیدے۔ توسیدة زینب نے جواب دیا کہ میں اس یہودی عورت کو اپنا اونٹ دوں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے سیدةزینبؓ کے پاس آمد و رفت چھوڑ دی ذی الحجہ اور محرم یہ دو مہینے یا تین مہینے آپ ان کے پاس نہیں آئے۔ سیدة زینب نے کہا کہ میں پوری طرح آپ سے ناامید ہوگئی اور اپنی چارپائی وہاں سے ہٹا کر رکھ دی۔ پھر سیدةزینبؓ فرماتی ہیں کہ اچانک میں ایک دن دوپہر کے وقت کھڑی اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے سایہ مبارک میں پاتی ہوں کہ آپ میری طرف چلے آرہے ہیں۔ یہ واقعہ حجة الوداع کے سفر کا ہے۔ (مسند احمد ج۶۔ص۲۳۱)
نوٹ: اس حدیث کے کئی طرق ہیں، تمام میں سایہ¿ رسول ﷺ کا ذکر موجود ہے، یہاں صرف ایک طرق بیان کیا گیا ہے۔
جزاک اللہ خیرا محمود عالم بھائی
 

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
السلام علیکم
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَالُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ (الرعد:١٥)
’’اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی اور ناخوشی سے اللہ تعالیٰ کے آگے سجدہ کرتی ہیں اور ان کے سائے بھی صبح و شام سجدہ کرتے ہیں۔‘‘
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ يَتَفَيَّأُ ظِلَالُهُ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّمَائِلِ سُجَّدًا لِلَّهِ وَهُمْ دَاخِرُونَ(النحل :٤٨)
’’کیا انہوں نے اللہ کی مخلوقات میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ اس کے سائےدائیں اور بائیں سے لوٹتے ہیں۔یعنی اللہ کے آگے سر بسجود ہوتے ہیں۔‘‘
اللہ حافظ
 
شمولیت
جولائی 03، 2012
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
63
mohammad Alam bhai ,,,,,ye baat samajh me nahi ayi apki aya ye hadish me hai ya quran me hai ,,,,,,,,,تمام مخلوق کا سایہ: قرآن مجید میں ہے: ترجمہ: ”اور اللہ تعالیٰ نے جو مخلوق بھی پیدا کی ہے تو اس کے سائے بنادیئے۔“ (۱۸۶۱) (رضا خانی اللہ کے رسول ﷺ کو مخلوقات سے باہر ثابت کریں)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
کیا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا ؟ ...!

سوال : تفصیل سے واضح کریں کہ سیّد الانبیاء محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ مبارک تھایا نہیں ؟

جواب : سیّد الانبیاء محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ کے برگزیدہ نبی اور انسان تھے ۔ اﷲ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلسلہ انسانیت سے پیدا کیا تھا اور انسان ہونے کے اعتبار سے یہ بات عیاں ہے کہ انسان کا سایہ ہوتا ہے۔

قرآن مجید میں اﷲتعالیٰ نے ایک مقام پر فر ما یا ہے کہ :
’’اور جتنی مخلو قا ت آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی اور نا خوشی سے اﷲ تعالیٰ کے آگے سجدہ کر تی ہیں اور اْن کے سائے بھی صْبح و شام سجدہ کرتے ہیں ۔‘‘(رعد :۱۵)
ایک اور مقام پر فرمایا :
’’کیا اْنہوں نے اﷲکی مخلوقات میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا کہ اْس کے سائے دائیں اور بائیں سے لوٹتے ہیں ۔ یعنی اﷲ کے آگے ہو کر سر بسجود ہوتے ہیں۔‘‘(النحل : ۴۸)
اِن ہر دو آیات سے معلوم ہو تا ہے کہ آسمان و زمین میں اﷲ نے جتنی مخلوق پیدا کی ہے اْن کا سایہ بھی ہے اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تو اﷲ کی مخلوق ہیں لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی سا یہ تھا ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سائے کے متعلق کئی احادیث موجود ہیں جیسا کہ :

سیّدنا اَنس رضی اللہ عنہہ فرماتے ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی اور بالکل نماز کی حالت میں اپنا ہاتھ اچانک آگے بڑھایا مگر پھر جلد ہی پیچھے ہٹالیا ہم نے عرض کیا کہ اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آج آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلافِ معمول نماز میں نئے عمل کا اضافہ کیا ہے ۔آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں ۔بلکہ بات یہ ہے کہ میرے سامنے ابھی ابھی جنت پیش کی گئی میں نے اِس میں بہترین پھیل دیکھے تو جی میں آیا کہ اِس میں سے کچھ اْچک لوں مگر فوراً حکم ملا کہ پیچھے ہٹ جاؤ میں پیچھے ہٹ گیا پھر مجھ پر جہنم پیش کی گئی۔

((حَتّٰی رَأَیْت ظِلِیّ وَظِلِیّ وَظِلَّلکْمْ))

اِس کی روشنی میں میں نے اپنا اور تمہارا سایہ دیکھا ۔ دیکھتے ہی میں نے تمہاری طرف اشارہ کیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

(مستدرک حاکم ۴ / ۴۵۶)

امام ذہبی نے لتخیص مستدرک میں فرمایا : ھزا حدیث صحیح یہ حدیث صحیح ہے ۔
اسی طرح مسند احمد ۶/۱۳۲‘۶/۳۳۸طبقات الکبریٰ ۸/۱۲۷‘مجمع الزوائد۴/۳۲۳ پر ایک حدیث میں مروی ہے کہ سیدّہ زینب رضی اللہ عنہا اورسیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ایک سفر میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں‘ صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک اْونٹ تھا اور وہ بیمار ہو گیا جب کہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس دو اونٹ تھے ۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم ایک زائد اونٹ صفیہ رضی اللہ عنہا کو دے دو تو اْنہوں نے کہا میں اْس یہودیہ کو کیوں دوں ؟ اِس پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوگئے ۔ تقریباً تین ماہ تک زینب رضی اللہ عنہا کے پاس نہ گئے حتیٰ کہ زینب رضی اللہ عنہا نے مایوس ہو کر اپنا سامان باندھ لیا۔

سیدہ زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ :

’’اچانک دیکھتی ہوں کہ دوپہر کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ مبارک آرہا ہے ۔‘‘
عقلی طور پر بھی معلوم ہوتا ہے کہ سایہ مرئیہ فقط اْس جسم کا ہوتا جو ٹھوس اور نگر ہو نیز سورج کی شعاعوں کوروک ہی نہیں سکتا تو اِس کا سایہ بلاشبہ نظر نہیں آتا ۔ مثلاً صاف اور شفاف شیشہ اگر دھوپ میں لایا جائے تو اْس اک سایہ دکھائی نہیں دیتا کیونکہ اِس میں شعاعوں کو روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہوتی ۔ بخلاف اِس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسد اطہر نہایت ٹھوس اور نگر تھا اْس کی ساخت شیشے کی طرح نہیں تھی کہ جس سے سب کچھ ہی گزر جائے۔

لا محالہ آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا ۔ اگر جسم اطہر کا سایہ مبارک نہ تھا تو کیا جب آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم لباس پہنتے تو آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبلوسات کا بھی سایہ نہ تھا اگر وہ کپڑے اتنے لطیف تھے کہ اْن کا سایہ نہ تھا تو پھر اِن کے پہننے سے ستر وغیرہ کی حفاظت کیسے ممکن ہوگی؟

منکرینِ سایہ یہ کہتے ہیں کہ آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے اور نور کا سایہ نہیں ہوتا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ اِس لیے نہیں تھا کہ اگر کسی کا اپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ پر قد م آجا تا تو آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہوتی اِس لیے اﷲ نے آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ پیدا ہی نہیں کیا ۔ جہاں تک پہلی بات کا ذکر ہے کہ آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے اور نور کا سایہ نہیں ‘ سراسر غلط ہے۔ نوریوں کا سایہ صحیح حدیث سے ثابت ہے جب سیّد نا جابر رضی اللہ عنہہ کے والد عبداﷲ رضی اللہ عنہہ غزوئہ اْحد میں شہید ہوگئے تو اْن کے اہل و عیال اْن کے گرد جمع ہوکر رونے لگے تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’کہ جب تک تم انہیں یہاں سے اْٹھا نہیں لیتے اْس وقت سے فرشتے اِس پر اپنے پرّوں کا سایہ کیے رکھیں گے۔‘‘

(بخاری کتاب الجنائز ۲ / ۱۵)

اور دوسری بات بھی خلافِ واقع ہے کیونکہ سایہ پاؤں کے نیچے آہی نہیں سکتا جب کبھی کوئی شخص سائے پر پاؤںرکھے گا تو سایہ اْس کے پاؤں کے اْوپر ہوجائے گا نہ کہ نیچے ۔ لہٰذا ان عقلی اور نقلی دلائل کہ خلاف یہ بے عقلی کی اور بے سند باتیں حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتی
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
mohammad Alam bhai ,,,,,ye baat samajh me nahi ayi apki aya ye hadish me hai ya quran me hai ,,,,,,,,,تمام مخلوق کا سایہ: قرآن مجید میں ہے: ترجمہ: ”اور اللہ تعالیٰ نے جو مخلوق بھی پیدا کی ہے تو اس کے سائے بنادیئے۔“ (۱۸۶۱) (رضا خانی اللہ کے رسول ﷺ کو مخلوقات سے باہر ثابت کریں)
اسلام علیکم
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کس آیت کا ترجمہ ہے
 
Top