• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں 100 چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا - الحمدللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب میں 100 چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا -

الحمدللہ


ویب ڈیسک بدھ 30 مارچ 2016



سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے آنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے آنے والے 100 سے زائد چینی باشندوں نے اسلام قبول کرلیا۔

عرب نیوز ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے شہروں تہاما اور بیشا میں سیمنٹ فیکٹریوں میں ملازمت کی غرض سے آنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر کا کہنا ہے کہ شعبہ دعوت وارشاد کے 4 علماء اور 2 چینی مسلمانوں نے بتایا کہ تہاما کی فیکٹری میں کام کرنے والے 70 جب کہ بیشا کی سیمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے 31 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,634
پوائنٹ
791
الله اكبر ولله الحمد حمداً کثیراً
ان شاء اللہ اسلام غالب آئے گا ۔
اور شکر ہے یہ لوگ سعودی عرب میں مسلمان ہوئے ،ان شاء اللہ خالص اسلام ملے گا ۔
اگر پاکستان و ہندوستان میں اسلام قبول کرتے تو غالب یہی ہے کہ یا تو وہ قبر پرست مسلم بنتے
یا اکابر پرست مقلد بنتے ،اور ہر وقت ، ہر مسئلہ پر یہی راگ الاپتے نظر آتے کہ " بزرگ یوں فرماتے ہیں "
 
Top