• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلفیت ایک امن پسند اور دہشت گردی مخالف جماعت ہے۔

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
جی محترم بھائی میں نے بھی واقعی بہت سے اہل الحدیث کو کنفیوژن میں دیکھا ہے کہ کون سی تقلید کب اور کہاں جائز ہے اور کہاں نا جائز ہے یہ بہت لوگوں کو واضح نہیں ہوتا مگر اہل علم اس سے نا واقف نہیں ہیں
پیارے بھائی میرے علم کے مطابق ہمارے ہاں مطلق تقلید ناجائز نہیں بلکہ وہ تقلید ناجائز ہے جہاں آپ پہ واضح ہو کہ فلاں غیر نبی کی بات واضح حدیث کے خلاف ہے مگر آپ پھر بھی اس غیر نبی کی بات کو چھوڑ کر اس حدیث پہ عمل کرنے پہ تیار نہ ہوں
جناب ! تقلید مطلق کی تعریف بیان کیجیے -
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب ! تقلید مطلق کی تعریف بیان کیجیے -
آپ نے کیا کرنا ہے تقلید مطلق کی تعریف کا؟ یہ تو اقوال الرجال سے پیش کی جائے گی!
@عبدہ بھائی انہیں تو انہیں کے حال پر چھوڑ دیں!
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
آپ نے کیا کرنا ہے تقلید مطلق کی تعریف کا؟ یہ تو اقوال الرجال سے پیش کی جائے گی!
@عبدہ بھائی انہیں تو انہیں کے حال پر چھوڑ دیں!
جناب !آپ سے کس نے پوچھی ہے ؟؟؟
اور ہم رد کرنے کے لئے ہی پوچھ رہے ہیں ۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب !آپ سے کس نے پوچھی ہے ؟؟؟
اور ہم رد کرنے کے لئے ہی پوچھ رہے ہیں ۔
آپ نے توتعریف جانے بغیر ہی رد کرنے کا تحیہ کیا ہوا ہے!
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
پیارے بھائی میرے علم کے مطابق ہمارے ہاں مطلق تقلید ناجائز نہیں بلکہ وہ تقلید ناجائز ہے جہاں آپ پہ واضح ہو کہ فلاں غیر نبی کی بات واضح حدیث کے خلاف ہے مگر آپ پھر بھی اس غیر نبی کی بات کو چھوڑ کر اس حدیث پہ عمل کرنے پہ تیار نہ ہوں
جناب ! تقلید مطلق کی تعریف بیان کیجیے -
@تلمیذ بھائی جان آپ محترم راشد بھائی کو تھوڑی وضاحت کر دیں کہ تقلیدِ مطلق (جو تقلید شخصی کے مقابلے میں بیان کی جاتی ہے) کو میں نے نہیں چھیڑا میں نے تو تقلید کے مطلقا حرام ہونے کی بات کی ہے جو بالکل اور بات ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
@عبدہ بھائی انہیں تو انہیں کے حال پر چھوڑ دیں!
جزاکم اللہ خیرا یا اخی المکرم
اپنے بھائی کی اصلاح کا سوچنا ہم سب کے لئے لازمی ہے جو بھلائی ہمیں اللہ نے عطا کر دی ہے تو اس میں دوسروں کو شریک کرنے پہ حریص ہونا ایک مسلمان کے لئے لازمی ہے اسی بنا پہ جو سمجھ آتی ہے اس طرح سمجھانے کی ان حنفی بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ بھی اسی وجہ سے مجھے یا آپ کو سمجھانے کی کوشش کرت ہوں گے اللہ بہتر جانتا ہے ہمیں دونوں کو اپنا کام انتہائی محبت اور پیار اور خلوص سے کرتے رہنا چاہئے باقی نتیجہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسکے بارے پریشان ہونے کی ضڑورت ہی نہیں کیونکہ اللہ نے تو کہ دیا ہے کہ انما علیک البلاغ وعلینا الحساب
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا یا اخی المکرم
اپنے بھائی کی اصلاح کا سوچنا ہم سب کے لئے لازمی ہے جو بھلائی ہمیں اللہ نے عطا کر دی ہے تو اس میں دوسروں کو شریک کرنے پہ حریص ہونا ایک مسلمان کے لئے لازمی ہے اسی بنا پہ جو سمجھ آتی ہے اس طرح سمجھانے کی ان حنفی بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ بھی اسی وجہ سے مجھے یا آپ کو سمجھانے کی کوشش کرت ہوں گے اللہ بہتر جانتا ہے ہمیں دونوں کو اپنا کام انتہائی محبت اور پیار اور خلوص سے کرتے رہنا چاہئے باقی نتیجہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اسکے بارے پریشان ہونے کی ضڑورت ہی نہیں کیونکہ اللہ نے تو کہ دیا ہے کہ انما علیک البلاغ وعلینا الحساب
یہ ہمارے حنفی بھائی نہیں ہیں! یہ مجہول المسلک صاحب ہیں!
اور میرا مؤقف یہ ہے کہ انہیں سمجھانے سے زیادہ ان کے فتنہ سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنا زیادہ اہم ہے!
صاحب نہ کسی عالم کی خواہ متاخرین میں سے ہو، یا متقدمین میں سے ، کسی تفسیر ، کسی شرح کے قطعی قائل نہیں، خواہ اس پر اجماع ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ وہ اقوال الرجال ہیں! بس یہ اپنی وضاحت کو منزل من اللہ کا درجہ دیتے ہیں!
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
جزاک اللہ خیرا
آپ نے کہا
پیارے بھائی میرے علم کے مطابق ہمارے ہاں مطلق تقلید ناجائز نہیں بلکہ وہ تقلید ناجائز ہے جہاں آپ پہ واضح ہو کہ فلاں غیر نبی کی بات واضح حدیث کے خلاف ہے مگر آپ پھر بھی اس غیر نبی کی بات کو چھوڑ کر اس حدیث پہ عمل کرنے پہ تیار نہ ہوں
عربی سلفی علماء کی تحاریر میں تو میں نے جائز و ناجائز تقلید دونوں کے متعلق وضاحت دیکھی ہے. لیکن پاکستانی اہل حدیث جو اپنی نسبت سلفی کی طرف کرتے ہیں . ان کی کتب میں مجھے کبھی جائز تقلید کے متعلق کچھ پڑھنے کو نہیں ملا. تقلید کے موضوع پر جب کتابیں لکھی جاتی ہیں تو مواد کچھ اس طرح ہوتا کہ گویا کہ اس کا کوئی جائز پہلو نہیں ہے.
کیا آپ مجھے کچھ کتب تقلید کے حوالے سے بتاسکتے ہیں جہاں جائز تقلید کے حوالے سے تعریف و حکم مذکور ہو
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
جولائی 17، 2015
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
46
معذرت، ذرا دہشتگردی کی وضاحت فرمادیجیے
اس اصطلاح کو بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں، کفار بھی کرتے ہیں، مسلمان بھی اکثر یہی بات کرتے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ "دہشتگردی" کا اصل مطلب کیا ہے ۔۔
امید ہے کہ اس مضمون میں بیان ہوئے لفظ "دہشتگردی " کی وضاحت فرمادیں گے۔جزاک اللہ خیرا
شیخ @عبدہ
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
''دہشتگردی'' کے لفظ کا اطلاق تو ہر ایک فریق اپنے تناظر میں کرتا ہے، بہر حال میں یہ سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی ایک مسلمان کی نظر میں یہ ہے کہ کوئی بھی ایسا کام جو بزور طاقت کیا جائے، اور اس سے زمین میں فساد برپا ہو، وہ دہشتگردی ہے! اور طاقت کا استعمال صرف حکومت کا اختیار ہے کہ وہ معاشرے میں کسی اور کو طاقت کا استعمال کرکے روک بھی سکتی ہے، اور کسی کے جرم کی سزا بھی اس طاقت کے استعما ل سے دے سکتی ہے!
دوسرے لفظوں میں جب حکومت کے علاوہ کوئی اور طاقت کا استعمال کرے کا تو وہ دہشتگردی کی قبیل سے ہو گا!
کسی شخص کا کسی کو قتل کردینا یوں تو ایک قتل ہے، اسے دہشتگردی کہنا درست نہ ہوگا، مگر جب یہ قتل ''ٹارگٹ کلنگ'' کی صورت اختیار کرجائے! یا اغوا برائےتاوان اور اس میں قتل وغارت گری کا بازار گرم ہو جائے، تو یہ بھی دہشتگردی ہی ہے!
اور ان تمام کا منبع حکومت کے علاوہ دوسروں کی جانب سے طاقت کا استعمال ہی ہے!
نوٹ: یہ ایک الگ بات ہے کہ ہماری حکومت بھی طاقت کا غیر قانونی استعمال کرکے اسی طرح کی دہشتگری بھی کیا کرتی ہے! اس کی تفصیل کی ضرورت ان شاء اللہ نہیں ہو گی!

بہر حال، معاشرے سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن اسی وقت ممکن ہے کہ طاقت کے استعمال پر صرف اور صرف حکومت کا اختیار ہو!
 
Top