• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلفی گوگل

amateen777

رکن
شمولیت
اپریل 02، 2015
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
59
واللہ أعلم
میں نے ویبسائٹس کے روابط دیے تو تنبیہ ضروری سمجھا۔ واللہ اعلم

Sent from my Iris X8 L using Tapatalk
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ ربیع اور شیخ الجابری خصوصا انتہاء درجے تک متشدد ہیں، جابری صاحب نے تو احسان الہی ظہیر کو بھی منہج سے خارج کیا ہوا ہے! ان کا احترام اپنی جگہ لیکن جتنا نقصان سلفیت کو ان شیوخ کی نام نہاد جرح وتعدیل سے ہوا ہے وہ اور کہیں سے نہیں ہوا۔
ان مشایخ کے متعلق آپ کے تبصرے میں بھی ’ انتہا درجے کا تشدد ‘ ہے ، انہوں نے کسی سلفی کو منہج سے خارج کیا ہے ، آپ نے اہل بدعت کے خلاف ان کے رد کو ’ نام نہاد جرح و تعدیل ‘ کہہ کر ’ بے کار ‘ بنانے کی کوشش کی ہے ۔
آپ کو یا کچھ افراد کو ، یا کسی خاص علاقے کو ان سے یا ان کے کسی چاہنے والے سے نقصان پہنچا ہوگا ۔ لیکن میں جامعہ اسلامیہ میں پڑھتا ہوں ، شیخ ربیع مکے رہتے ہیں ، مدینے بھی آتے ہیں ، کئی مدخلی ہمارے استاد ہیں ، ہمیں ان کی جرح و تعدیل سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
جن لوگوں میں سنت کی محبت ، اور علم و فضل کا رسوخ بہت زیادہ دیکھنے میں آیا ، ان میں مدخلی حضرات بھی ہیں ۔
تشدد سے باہر نکلیں ، صرف غلطی کی تردید کریں ، لیکن ایسا رویہ نہ اپنائیں کہ کوئی شخص عالم دین نہیں بلکہ تخریب کار محسوس ہو ، ابن حجر کی نکت ، کا معروف طبعہ شیخ ربیع کا تحقیق شدہ ہے ، علوم حدیث کے ہر طالبعلم پر ان کا یہ احسان ہے ۔
شیخ ربیع کی ایک کتاب ’منهج الأنبياء في الدعوة إلى الله فيه الحكمة و العقل ْ جامعہ اسلامیہ میں کئی دفعہ بطور نصاب پڑھائی جاتی ہے ۔
ہمارے مشایخ میں ’ اہل جرح و تعدیل ‘ بھی ہیں ، اور مدخلی مدخلی اور ’ غلاۃ التجریح ‘ والے بھی ، اور بہت سارے ان دونوں پارٹیوں سے ہٹ کر ۔
تینوں قسم کے مشایخ سے ہزاروں طالبعلم فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
ان مشایخ کے متعلق آپ کے تبصرے میں بھی ’ انتہا درجے کا تشدد ‘ ہے ، انہوں نے کسی سلفی کو منہج سے خارج کیا ہے ، آپ نے اہل بدعت کے خلاف ان کے رد کو ’ نام نہاد جرح و تعدیل ‘ کہہ کر ’ بے کار ‘ بنانے کی کوشش کی ہے ۔
خضر بھائی میرے تبصرے میں تشدد ہے یا نہیں لیکن ان شیوخ اور ان کے چیلوں نے جو مسلمانوں کی 99 فیصد آبادی کو خارج منہج کیا ہوا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ جن کو ہم نہیں جانتے اور جو ہماری بات نہ مانے وہ عالم نہیں ہے اور جس کے نتیجے میں جس قسم کا فساد برپا ہو چکا ہے وہ نہ ہی کسی سے چھپا ہوا ہے اور نہ ہی اس پر کسی تبصرے کی ضرورت ہے۔
اور یہ بات آپ نے بالکل ٹھیک کہی کہ جہاں یہ رہتے ہیں وہاں کہ لوگ ان سے قدرے محفوظ ہیں کیونکہ وہاں ان کی کم ہی چلتی ہے، لیکن انگلینڈ یا دیگر ممالک میں جا کر دیکھیں کہ جیسا فساد ان شیوخ کے فتوے برپا کر چکے ہیں ان کو دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ یہود ونصاری کی دشمنی دور ہے پہلے یہی لوگ اپنے مسلمان بھائیوں کو چبا کھائیں ہیں۔
بدعت کا رد اپنی جگہ اس سے کس کو انکار ہے، لیکن جب یہ لوگ اس سے بھی آگے بڑھ کے چغل خوری پر اتر آئیں اور مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑوائیں، میاں بیوی کی منہج کے نام پر طلاقیں کروائیں، تو ان کی عزت کم از کم مجھ سے تو نہیں ہو سکتی!
باقی سب کا اپنا اپنا خیال ہے۔
اللہ ہمیں ایسے فتنوں سے محفوظ رکھے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تو ان کی عزت کم از کم مجھ سے تو نہیں ہو سکتی!
یہ ’ علماء ‘ والا منہج نہیں ہے ۔ جس کا تذکرہ آپ ایک اورتھریڈ میں کر رہے تھے ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
یہ ’ علماء ‘ والا منہج نہیں ہے ۔ جس کا تذکرہ آپ ایک اورتھریڈ میں کر رہے تھے ۔
اللہ اعلم۔
اسے آپ بغض لله یا دیگر مسلمانوں سے اللہ کے لئے محبت سمجھ سکتے ہیں! کیونکہ جو مؤمنین کی عزت نہیں کرتا اس کی بھی کوئی عزت نہیں ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
سید قطب سے تو ان کی نفرت ایسی ہے کہ ایک دفعہ میں نے شیخ البانی کے الفاظ میں ہی یہ نقل کردیا کہ انہوں نے سید قطب کے نام کے آگے رحمہ اللہ لگا دیا، تو ان لوگوں نے اسی وقت مجھے بھی منہج سے خارج کر دیا، ابتسامہ
حالانکہ وہ شیخ البانی کا کلام تھا۔ اور یہی نہیں بلکہ اسی کی تشہیر بھی پورے سوشل میڈیا پر ایسی کی جس پر ان کے تمام ساتھی بڑے بڑے اعلیٰ القابات سے نوازنے لگے۔
خیر یہ تو کچھ بھی نہیں، ان کے کارنامے سنیں گے تو آپ کے بھی کانوں سے دھواں نکل آئے گا۔
تلخ کلامی کے لئے معافی چاہتا ہوں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
شیخ وصی اللہ عباس حفظہ اللہ بتاتے ہیں کہ شیخ ربیع نے انہیں فون کیا اور پوچھا کہ آپ میری ہر بات کی مخالفت کیوں کرتے ہیں، میں جس شخص پر بھی میں کلام کرتا ہوں آپ اسی کی تعریف کر دیتے ہیں، تو شیخ نے جواب دیا کہ میں تو وہی کہتا ہوں جو سامنے دیکھتا ہوں، جس پر شیخ ربیع بڑے غصہ ہو گئے اور فرمایا کہ میں آپ کو بھی گِرا دوں گا (یعنی منہج سے ابتسامہ) تو انہوں نے جواب دیا کہ شیخ اٹھانے اور گرانے والا اللہ ہے، اور شیخ ربیع نے فون بند کر دیا۔
تو ہو سکتا ہے عنقریب آپ شیخ وصی اللہ کو بھی منہج سے خارج پائیں، ابتسامہ
یہ ہے حال!
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم شیخ @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ!
واقعی یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے. ان دنوں میں لکھنؤ آیا ہوا ہوں. یہاں پر ایک صاحب سے کل رات میں ہی بات ہوئی. موضوع تھے دکتور مرتضی بن بخش. میرا کہنا تھا کہ وہ بات بات پر کئی جلیل القدر علماء کو سلفیت سے خارج قرار دے دیتے ہیں. جیسے کہ شیخ عبد اللہ ناصر صاحب حفظہ اللہ کو کیا.
ساتھی نے کہا کہ نہیں انھوں نے رجوع کر لیا ہے.
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تشدد بہرحال ہے. چاہے اور دکتور صاحب ہوں یا کوئی اور. اس طرح کا رویہ بالکل مناسب نہیں. میں ایسے علماء کی تحقیر تو نہیں کرتا لیکن بہرحال مجھے ایسے علماء جو سلفی علماء کی تکفیر وغیرہ کرتے ہیں یا انھوں سلفیت سے خارج قرار دیتے ہیں پسند نہیں.
 

amateen777

رکن
شمولیت
اپریل 02، 2015
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
59
محترم شیخ @خضر حیات صاحب حفظہ اللہ!
واقعی یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے. ان دنوں میں لکھنؤ آیا ہوا ہوں. یہاں پر ایک صاحب سے کل رات میں ہی بات ہوئی. موضوع تھے دکتور مرتضی بن بخش. میرا کہنا تھا کہ وہ بات بات پر کئی جلیل القدر علماء کو سلفیت سے خارج قرار دے دیتے ہیں. جیسے کہ شیخ عبد اللہ ناصر صاحب حفظہ اللہ کو کیا.
ساتھی نے کہا کہ نہیں انھوں نے رجوع کر لیا ہے.
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تشدد بہرحال ہے. چاہے اور دکتور صاحب ہوں یا کوئی اور. اس طرح کا رویہ بالکل مناسب نہیں. میں ایسے علماء کی تحقیر تو نہیں کرتا لیکن بہرحال مجھے ایسے علماء جو سلفی علماء کی تکفیر وغیرہ کرتے ہیں یا انھوں سلفیت سے خارج قرار دیتے ہیں پسند نہیں.
شیخ مرتضی بن بخش حفظہ اللہ کی پونہ کے اہل علم سے میں نے تعریف سنا ہوں۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
شیخ مرتضی بن بخش حفظہ اللہ کی پونہ کے اہل علم سے میں نے تعریف سنا ہوں۔
آپ پونہ کی بات کرتے ہیں میں نے کئی لوگوں سے انکی تعریف سنی ہے. لیکن مسئلہ یہاں پر ہے سلفی علماء کو خارجی اور سلفیت سے خارج قرار دینا
 
Top