محترم بھائی!
ایک بار اسکی تصدیق کریں کیونکہ کئ باتیں افواہ بھی ہوتی ہیں.
جی بھائی یہ موصوف کا اپنا کلام ہے اور آن لائن آڈیو موجود ہے۔
ان کے الفاظ ہیں کہ "میں نہیں کہتا کہ برصغیر میں کوئی سلفی عالم نہیں ہے بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں کسی سلفی عالم کو نہیں جانتا"۔
حالانکہ بات ایک ہی ہے۔ اگر کوئی اتنے معروف اور کبار علماء کے متعلق بھی لاعلمی کا اظہار کرے تو وہ یہی کہنا چاہ رہا ہے کہ وہ سلفی نہیں ہیں۔
مزید کہتے ہیں کہ میں صرف مبشر احمد ربانی اور شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کو جانتا تھا لیکن اب چونکہ ان کا منہج سامنے آ چکا ہے اس لئے میں ان سے تحذیر کرتا ہوں۔
گویا پورے برصغیر میں موصوف کو دو ہی علماء کا پتہ تھا اور اب وہ دو بھی منہج سے خارج ہیں، سبحان اللہ۔
یہ کل کے چھوکڑے آ کر اب کبار علماء کا فیصلہ کریں لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔
آڈیو میں نے سنی ہے براہ مہربانی لنک مت پوچھیے گا کیونکہ سرچ کرنا پڑے گا۔ اور میں ان فضول لوگوں پر وقت ضائع نہیں کرتا۔