- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
128- بَاب مَا جَائَ فِي النُّفَسَائِ كَمْ تَجْلِسُ؟
۱۲۸-باب: نفاس والی عورت زچگی کے بعد کتنا دن بیٹھے؟
648- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِالأَعْلَى، عَنْ أَبِي سَهْلٍ، عَنْ مُسَّةَ الأَزْدِيَّةِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كَانَتِ النُّفَسَائُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ تَجْلِسُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَكُنَّا نَطْلِي وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ مِنَ الْكَلَفِ۔
* تخريج: د/الطہارۃ ۱۲۱ (۳۱۱)، ت/الطہارۃ ۱۰۵ (۱۳۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۲۸۷)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۰۰، ۳۰۳، ۳۰۴، ۳۱۰)، دي/الطہارۃ ۹۹ (۹۹۵) (حسن صحیح)
۶۴۸- ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نفاس والی عورتیں رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں چالیس دن صلاۃ وصوم سے رکی رہتی تھیں، اور ہم اپنے چہرے پہ جھائیں کی وجہ سے ورس ملا کرتے تھے ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : یہ گھاس چہرے پرجھائیں کے علاج کے لئے مفید ہے،نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے، اور کم کی کوئی حد نہیں ہے، جب خون بند ہوجائے تو عورت پاک ہوگئی، اب وہ غسل کرکے صوم وصلاۃ شروع کردے، لیکن اگر چالیس دن کے بعد بھی نفاس کا خون جاری رہے تو اس کا حکم استحاضہ کا سا ہے، اور نفاس کا حکم جماع کی حرمت میں اور صلاۃ وصوم نہ ادا کرنے میں حیض کے جیسا ہے، پھر جب نفاس سے پاک ہو تو صلاۃ کی قضا نہ کرے، اور صوم کی قضا کرے، ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ابو داود کی ایک روایت میں یوں ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات میں سے کوئی عورت نفاس میں چالیس راتوں تک بیٹھتی تو آپ ﷺ اس کو قضائے صلاۃ کا حکم نہ دیتے، اور اس پر مسلمانوں کا اجماع ہے ۔
649- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ سَلامِ بْنِ سُلَيْمٍ -أَوْ سَلْمٍ، شَكَّ أَبُوالْحَسَنِ، وَأَظُنُّهُ هُوَ أَبُو الأَحْوَصِ-، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ؛ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَقَّتَ لِلنُّفَسَائِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، إِلا أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۶۹۰، ومصباح الزجاجۃ: ۲۴۴) (ضعیف جدًا)
(سند میں سلام بن سلیم (یا سلم) أبوسلیمان الطویل المدائنی متروک الحدیث ہے، أبو الاحوص ثقہ متقن ہیں، جو صحاح ستہ کے روای ہیں، مدائنی سے صرف ابن ماجہ نے روایت کی ہے ،اور سند میں یہی مدائنی ہے، ملاحظہ ہو: الضعیفہ : ۵۶۵۳)
۶۴۹- انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نفاس والی عورتوں کے لئے مدت نفاس کی چالیس دن مقرر کی مگر یہ کہ وہ اس سے پہلے پاکی دیکھ لیں ۔