- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
10-بَاب مَا جَاءَ فِي الإِيمَانِ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ
۱۰-باب: اچھی اوربری تقدیر پرایمان لانے کابیان
2144- حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: "لاَيُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ، وَأَنَّ مَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ".
قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب عَنْ عُبَادَةَ وَجَابِرٍ وَعَبْدِاللهِ بْنِ عَمْرٍو. وَهَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لاَنَعْرِفُهُ إِلاَّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِاللهِ بْنِ مَيْمُونٍ. وَعَبْدُاللهِ بْنُ مَيْمُونٍ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
* تخريج: تفرد بہ المؤلف (تحفۃ الأشراف: ۲۶۱۴) (صحیح)
۲۱۴۴- جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' کوئی بندہ مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اچھی اوربری تقدیر پر ایمان لے آئے، اور یہ یقین کرلے کہ جو کچھ اسے لاحق ہو ا ہے چوکنے والانہ تھا اور جوکچھ چوک گیا ہے اسے لاحق ہونے والانہ تھا''۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف عبداللہ بن میمون کی روایت سے جانتے ہیں، ۲-عبداللہ بن میمون منکرحدیث ہیں،۳- اس باب میں عبادہ ، جابر اورعبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
2145- حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ ابْنِ حِرَاشٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: "لاَ يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِأَرْبَعٍ: يَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ وَأَنِّي مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ، بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، وَيُؤْمِنُ بِالْمَوْتِ وَبِالْبَعْثِ بَعْدَالْمَوْتِ وَيُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ".
* تخريج: ق/المقدمۃ ۱۰ (۸۱) (تحفۃ الأشراف: ۱۰۰۸۹) (صحیح)
2145/م- حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنْ شُعْبَةَ نَحْوَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ رِبْعِيٌّ: عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَلِيٍّ.
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عِنْدِي أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ النَّضْرِ، وَهَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ عَلِيٍّ. حَدَّثَنَا الْجَارُودُ قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ: بَلَغَنَا أَنَّ رِبْعِيًّا لَمْ يَكْذِبْ فِي الإِسْلاَمِ كِذْبَةً.
۲۱۴۵- علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''کوئی بندہ چار چیزوں پر ایمان لائے بغیرمومن نہیں ہوسکتا: (۱) گواہی دے کہ اللہ کے سواکوئی معبودبرحق نہیں اور میں اللہ کارسول ہوں، اس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجاہے،(۲) موت پر ایمان لائے،(۳) مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لائے، (۴) تقدیر پرایمان لائے''۔
۲۱۴۵/م- اس سند سے بھی علی رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، مگر اس میں سندیوں بیان کیا ہے ''ربعي عن رجل'' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوداود کی شعبہ سے مروی حدیث میرے نزدیک نضر کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، اسی طرح کئی لوگوں نے ''عن منصور، عن ربعي، عن علي'' کی سند سے روایت کی ہے، ۲- وکیع کہتے ہیں: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ ربعی بن خراش نے اسلام میں ایک بار بھی جھوٹ نہیں بولاہے۔
وضاحت ۱؎ : یعنی نضر بن شمیل نے ربعی اور علی کے درمیان '' عن رجل'' کا اضافہ کیا ہے۔