• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن نسائی

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
#التعلیقات_السلفیہ_علی_سنن_النسائ_کی_خصوصیات
#مصنف_محمد_عطاء_اللہ_حنیف_بھوجیانی_رحمہ_اللہ

(1) اس کتاب میں جامعیت اور اختصار کے ساتھ ہر حدیث کی تشریح کی گئ ہے

(2) اس کتاب کو حوالہ بھی کہا جا سکتا ہے مولف مرحوم نے تفصیلی مطالعہ کے لئے اصل مراجع اور مصادر کے صفحات کی تعیین کے ساتھ تحریر کر دئے ہیں علمی تحقیق میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

(3) فقہاء کے اختلاف اور راجح مسلک کو دلائل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کوشش کی گئ ہے کہ انداز بیان ایسا ہو کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو یعنی ہر استدلال متانت اور سنجیدگی اور ٹھوس پن کا نمونہ ہے

(4) بعض روایات ایسی ہیں جن کے بارے موجودہ دور میں جدید سائنس کی روشنی میں شبہات وارد کئے جا سکتے ہیں مولانا مرحوم نے اس پہلو کو بھی ملحوظ رکھا ہے اور ان جدید شبہات کا تسلی بخش جواب دیا ہے

(5) مصنف مرحوم نے اس کتاب کی دو فہرستیں مرتب کی ہیں

(الف) تمام مسائل کا عمومی طور پر احاطہ کئے ہوئے ہے

(ب ) خاص اہم مسائل اور نادر تحقیقی معلومات کو نمایاں طور پر مرتب کیا گیا ہے بعض مقامات پر یہاں تک لکھا گیا ہے کہ (یعنی بطور تحدیث نعمت) یہ نادر تحقیق اس کتاب کے علاوہ کہیں اور نہ مل سکے گی

(6) کتاب کے آغاز میں امام نسائ رحمہ اللہ کے حالات اور کتاب سنن نسائ کا تعارف کرایا گیا ہے اور یہ تعارف تقریبا (18) اہم اور مستند مراجع اور مصادر سے مرتب کیا گیا ہے

اشاعت خاص (الاعتصام) مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ ص569

✍ سلیمان احمد
 
Top