حرب بن شداد
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2012
- پیغامات
- 2,149
- ری ایکشن اسکور
- 6,345
- پوائنٹ
- 437
یاد کا مطلب ہے عدم، اور اس عدم پرستی کے مرض میں رہنے کا فائدہ؟؟؟۔۔۔اور یاد سے جان کیسے چھڑائی جائے ۔۔۔ ؟؟؟؟
جو چھوٹ گیا اُس کی پرچھائیوں سے پیچھا چھڑایا جائے۔۔۔
کیونکہ انسان دریا کو اُس کی اصل کی طرف۔۔۔
سورج کو اُس کے طلوع کی طرف۔۔۔
آنسوؤں کو آنکھ میں واپس نہیں لاسکتے۔۔۔
ماضی کے سایہ میں رہنا، اسے یاد کرتے رہنا، اس آگ میں جلنا۔۔۔
ایک افسوسناک، المناک اور مرعوب کن بات ہے۔۔۔
ماضی کی تحریریں پڑھنے سے حاضر کی بربادی اور وقت کا زیاں ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی نے قرآن پاک میں گزشتہ اقوام کا اور اُن کے کاموں کا تذکرہ کیا ہے۔۔۔
اور فرمایا ہے! یہ ایک قوم تھی جو گزر چکی۔۔۔
یعنی اُن قوموں کا معاملہ ختم ہوا۔۔۔ ماضی کے گڑے مردے اکھاڑنے۔۔۔
اور تاریخ کے پہیئے کو پلٹانے سے کیا حاصل؟؟؟۔۔۔
ماضی کی بات دہرانے والا تو ایسا ہے کہ کوئی۔۔۔
پسے ہوئے آٹے کو پھر سے پیسے یا کٹی لکڑی کو پھر سے کاٹے۔۔۔
ماضی کا رونا رونے والوں کے بارے میں پچھلوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
تم مردوں کو قبروں سے نہ نکالو۔۔۔
ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم حال سے عاجز اور ماضی سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔۔
اپنے خوبصورت محلات کو یونہی چھوڑ کر ماضی کے بوسیدہ قلعوں کو روتے رہتے ہیں۔۔۔
حالانکہ ماضی کو واپس لانے پر تو جن وانس۔۔۔
جمع ہوکر بھی قادر نہیں ہوسکتے لوگ پیچھے کی طرف نہیں دیکھتے۔۔۔
ہوا آگے کو چلتی ہے پانی آگے کو بہتا ہے کارواں آگے چلتا ہے۔۔۔
یہ سنت حیات ہے آپ اس کی مخالفت نہ کریں۔۔۔