سکون کا راہی ہر حال میں پُر سکون رہتا ہے۔
وہ خوف اور حزن سے آزاد ہے ۔
وہ غم اور غصے سے بے نیاز ہے ۔
وہ حسرتوں اور مایوسیوں کو تیاگ چکا ہے۔۔۔۔۔
دراصل سکونِ قلب' تقربِ حق کا وہ مقام ہے جہاں انسان نعمتوں سے منعم کی طرف رجوع کرکے اس کے ذکر میں محویت حاصل کرتا ہے ۔۔۔۔