ابو بصیر
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 30، 2012
- پیغامات
- 1,420
- ری ایکشن اسکور
- 4,198
- پوائنٹ
- 239
پاکستان آرمی کے خلاف انڈیا ، امریکہ ، نیٹو اور انکے گماشتوں ٹی ٹی پی ، بی ایل اے ، میڈیا بلخصوصGEO TVسیاستدانوں وغیرہ وغیرہ کے مسلسل تابڑ توڑ حملے آخر کس بنیاد پر؟؟؟
اس وقت پاکستان کے آگے ، پیچھے ، اوپر ، نیچے اندر ، با ہر سے گھیراؤ کیوں؟؟؟
ہاں آرمی نے غلطیاں بھی کیں اور سازشوں کا شکار بھی بنایا گیا۔ قبائلی پاکستان سے ٹکرائے نہیں بلکہ سازش کے ساتھ لڑوایا گیا۔ اور پھر اس باہمی لڑائی سے خوارج کے فتنے کو پروان کس نے چڑہایا اور انکی تاحال پشت پناہی کون کر رہا ہے؟؟؟
کس کا اسلحہ و ادویات قبائلی علاقوں میں پہنچایا گیا؟؟؟
انڈیا کہ گیارہ کونسل خانے پاکستان کی سرحد پر کس مقصد کے لئے قائم کئے گئے؟؟؟
پاکستان میں جہاد کے فتوے دارا لعلوم دیوبند ہندوستان سے جاری کروا کر قبائلی علاقوں میں کس نے تقسیم کروائے؟؟؟
ملا فضل اللہ ، حکیم اللہ، براہمداغ بگٹی اس وقت افغانستان میں کس کے ہاں قیام پزیر ہیں؟؟؟
کیا کبھی امریکہ نے کسی بھی تحریک طالبان پاکستان ، بے ایل اے کے دہشت گرد کو گرفتار یا قتل کیا؟؟؟
افغان آرمی کا اہلکار گزشتہ دنوں سوات میں ظالمان کے ساتھ میٹنگ میں کیوں گرفتار ہوا؟؟؟
افغان آرمی کی تربیت کی ذمہ داری انڈیا کو کیوں دی گئی؟؟؟
آج تو صف بندی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔۔۔۔ امریکہ ، انڈیا، نیٹو، ٹی ٹی پی ، بی ایل اے بمقابلہ پاکستان آخر یہ کیوں ہورہا ہے،؟؟؟
اسامہ کہاں چھپے ہوئے تھے ؟؟؟
پاکستان آرمی کے کیمپ کے قریب۔ اسامہ کے بیوی بچوں کے ساتھ کیاہوا؟؟؟
باعزت گھر پہنچایا گیا۔ کیا اسامہ کی شہادت پر آرمی نے جشن منایا؟؟؟ نہیں ، بلکہ امریکہ سے طلاق ہوئی۔ اب بس ایام عدت جاری ہیں۔
اسامہ پر اربوں ڈالر انعام حاصل کرنے کے لئے کیوں امریکہ کے حوالے نہیں کیا؟؟؟
کوئٹہ شوری افغان مجاہدین کہاں ہے؟؟؟
بلوچستان میں افغان طالبان کا بیس کیمپ کس نے قائم کیا ؟؟؟
شمالی وزیرستان لال مسجد دوبارہ پاکستان نے کھول دی ، جامعہ حفصہ دوبارہ چل پڑا۔ مگر اب "اہل حق" نے کوئی ویڈیو نہیں لانچ کی؟؟؟
ایک طرف پاک آرمی کو مرتد کہہ کر قتل کیا جاتا ہے دوسری طرف انہیں"مرتدین" سے امن کے مذاکرات کی بھیک؟؟؟
مرتدین سے امن مذاکرات کس خلیفہ صحابی کی سنت مطہرہ ہے؟؟؟
وادی تیرہ میں انصار الاسلام اور تحریک ظالمان کی لڑائی کونسے کلمہ کی سربلندی کے لئے تھی؟؟؟
جب دو مسلمان آپس میں لڑتے اور قتل ہوتے ہیں تو دونوں جہنم میں جاتے ہیں اس حدیث کا حقدار کون ہے؟؟؟؟
اب سمجھنے کے لئے یہ کافی ہے کہ ہو کیا رہا ہے چل کیا رہا ہے۔ فیصلہ آپکا اپنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ سب بند آنکھیں کھول دے اور اہداف کی جانب بڑھنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین