• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سود ایک جنگ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
12764379_936306039770999_748301193484470979_o.jpg

کیا حال ہوگا اُس وقت ؟

کیا حال ہوگا اس وقت جب ایک شخص نیکیوں کا پہاڑ لے کر آیا ہوا ہوگا مگر اسے پتہ لگے گا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف اعلان جنگ کا حصہ رہ چکا ہے ؟ جی ہاں درست سمجھے ،، اللہ کا فرمان ہے کہ ، ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا (یعنی سود نہ چھوڑا) ، تو آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ اور اسکے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے (سورة البقرة : 279) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ، ، سود کھانے والے ، سود کھلانے والے ، سود لکھنے والے اور سود پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ، اور فرمایا : کہ گناہ میں سب برابر ہیں

(صحیح مسلم : 1598 (3881))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے دنیا کا مہنگا ترین قرضہ لے لیا پاکستان کو کتنا سود ادا کرنا ہوگا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے سینئر تجزیہ نگار کے حیرت انگیز انکشافات

جمعہ‬‮ 5 اگست‬‮ 2016 | AM 9:00:16

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب کو داد دینی چاہئے۔ پاکستان کا سرمایہ جتنا بھی گر جائے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پچھلے سال اسحاق ڈار نیو یارک سے جا کر یورو بانڈز کے نام پر 500 ملین ڈالر کا قرضہ لے آئے تھے۔ یہ دنیا کا مہنگا ترین قرضہ ہے۔ اس قرضے پر ہمین سود کے طور پر 410 ملین ڈار دینے ہوں گے ۔ یہ دنیا کا مہنگا ترین قرضہ ہے جو آج تک کسی نے نہیں لیا۔

سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ اسحاق ڈار کو کیا فرق پڑتا ہے۔ انہیں مزید پیسے چاہئے ہوئے تو وہ جا کر پھر 100 گنا سود پر قرضہ لے آئیں گے۔ یہ اسحاق ڈار کا بہت بڑا ’’کارنامہ‘‘ ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف نے اسحاق ڈارکو پاکستانی معیشیت بہتر بنانے کا کہا تھا اور ان کا یہ کہنا ہمیں 410 ملین ڈالر مہنگا پڑا۔

http://javedch.com/latest-news/2016/08/05/176721

کیا حال ہوگا اُس وقت ؟

کیا حال ہوگا اس وقت جب ایک شخص نیکیوں کا پہاڑ لے کر آیا ہوا ہوگا مگر اسے پتہ لگے گا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے خلاف اعلان جنگ کا حصہ رہ چکا ہے ؟ جی ہاں درست سمجھے ،، اللہ کا فرمان ہے کہ ، ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا (یعنی سود نہ چھوڑا) ، تو آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ اور اسکے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے (سورة البقرة : 279) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ، ، سود کھانے والے ، سود کھلانے والے ، سود لکھنے والے اور سود پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ، اور فرمایا : کہ گناہ میں سب برابر ہیں

(صحیح مسلم : 1598 (3881))
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
Top