• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سود ہر شکل میں حرام :

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈوانس بیلنس سے کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت کر دیں ذرا۔
اللہ سود کی تباہ کاریوں سے سب کو محفوظ رکھے۔آمین
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ تعالی ہر حال میں سود سے بچائے۔
ایک سود کا ذکر تو آپ نے فرما دیا ہے۔
ایک قسم کا سود میں نے بعض احادیث میں پڑھا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ
کسی محفل میں اپنے مسلمان بھائی کی بے عزتی کرنا سب سے بڑا سود ہے۔
اللہ تعالی اس سود سے بھی اپنی پناہ میں رکھے۔
اس کے علاوہ ان سب گناہوں سے بڑا گناہ، شرک ہے، اللہ تعالی شرک سے، کفر سے، بدعت سے اور تمام ہلاکت خیز گناہوں سے اپنی رحمت سے ہمیں بچنے کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین یارب العالمین
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اللہ تعالی ہر حال میں سود سے بچائے۔
اس کے علاوہ ان سب گناہوں سے بڑا گناہ، شرک ہے، اللہ تعالی شرک سے، کفر سے، بدعت سے اور تمام ہلاکت خیز گناہوں سے اپنی رحمت سے ہمیں بچنے کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین یارب العالمین
آمین یارب العالمین

ایک قسم کا سود میں نے بعض احادیث میں پڑھا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ
کسی محفل میں اپنے مسلمان بھائی کی بے عزتی کرنا سب سے بڑا سود ہے۔
حوالہ درکار ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ایک حدیث جو کہ سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
'' ان من أربی الربا الاستطالة فی عرض المسلم بغیر حق''
ترجمہ:
یقینا سب سے بڑا سود کسی مسلمان کی عزت کے متعلق بغیر کسی وجہ کے زبان درازی کرنا ہے۔ (سنن أبی داود ، کتاب الأدب ، باب الغیبة رقم الحدیث : ٤٨٧٦)

الحمد للہ رب العالمین۔ حدیث بھی مل گئی اور حوالہ بھی۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ایک حدیث جو کہ سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
'' ان من أربی الربا الاستطالة فی عرض المسلم بغیر حق''
ترجمہ:
یقینا سب سے بڑا سود کسی مسلمان کی عزت کے متعلق بغیر کسی وجہ کے زبان درازی کرنا ہے۔ (سنن أبی داود ، کتاب الأدب ، باب الغیبة رقم الحدیث : ٤٨٧٦)

الحمد للہ رب العالمین۔ حدیث بھی مل گئی اور حوالہ بھی۔
جزاک اللہ خیرا اخی آصف۔ اللہ تعالی آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین۔
مجھے جو ترجمہ ملا ہے وہ یہ ہے۔
4876- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ أَبِي حُسَيْنٍ، حَدَّثَنَا نَوْفَلُ بْنُ مُسَاحِقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ، قَالَ: < إِنَّ مِنْ أَرْبَى الرِّبَا الاسْتِطَالَةَ فِي عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ >۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۴۴۶۸)، وقد أخرجہ: حم (۱/۱۹۰) (صحیح)

۴۸۷۶- سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ''سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ آدمی ناحق کسی مسلمان کی بے عزتی کرے''۔
کون سا لفظ زیادہ مناسب رہے گا ؟
اہل علم سے وضاحت کی درخواست ہے۔
کفایت اللہ
انس
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ربا کا لغوی معنیٰ بڑھوتری، اضافہ اور زیادتی ہے اس اعتبار سے أربى الربا کا ترجمہ ’سب سے بڑی زیادتی‘ بالکل مناسب ہے۔

دین اسلام میں ربا (سود) کی شدید ممانعت سب کے علم میں ہے کہ یہ اللہ ورسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے۔ ربا کی شدت کو واضح کرتے ہوئے احادیث مبارکہ میں اس کے بہت سے شعبے بیان کیے گئے ہیں جن میں ادنیٰ ترین شعبہ اپنی ماں کے ساتھ زنا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ سود اللہ کے نزدیک اس قبیح ترین عمل سے بھی کئی گنا زیادہ قبیح ہے۔ اسی طرح دوسروں کی عزت اچھالنے کی حرمت کی شدت کو واضح کرنے کیلئے بھی اسے ربا کا ایک شعبہ بلکہ بہت بڑا شعبہ قرار دیا گیا ہے۔

لہٰذا میری رائے میں دونوں ترجمے ٹھیک ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top