• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورہ فاتحہ کی نحوی ترکیب

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جب لفظ غیر دو متضاد چیزوں کے مابین واقع ہو تو یہ اپنے مابعد کے لیے صفت واقع ہوتا ہے
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی یعنی غیر کا ابہام کچھ کم ہوا اور ادھر الذی کی معرفت میں کمی واقع ہوئی تو مطابقت ہو گئی مگر ابن السراج نے اسکو معرفہ ہی کہا ہے ادھر الذی نکرہ کے قریب ہو گیا دوسرا اوپر مابعد کے لئے صفت شاید الٹ ہو گیا ہے
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
بہنا پتا نہیں آپ کون سی جگہ کی بات کر رہی ہیں البتہ فعل نہیں بلکہ شبہ فعل (اسم فاعل) ہے کچھ نحوی ثبت (فعل) کو محذوف نکالنا مختار سمجھتے ہیں
باقی آپ کی بات کو میں اس طرح سمجھا ہوں کہ مبتدی کو جب پڑھایا جاتا ہے تو ثابت شبہ فعل کا بھی اسی طرح فاعل بتا کر ترکیب کی جاتی ہے اور پھر شبہ فعل کو فاعل سے ملا کر شبہ جملہ (جملہ فعلیہ خبریہ نہیں) بنا کر ترکیب کروائی جاتی ہے تاکہ اس کے کنسپٹس کلیئر ہو جائیں کیونکہ جب شبہ جملہ یا جملہ خبر بنتی ہے تو ایک عائد بھی چاہئے ہوتا ہے یہاں اس طرح ضرورت نہیں سمجھی گئی میرے خیال میں آپ کو یہی اشکال تھا
میں نے اس تمام ترکیب میں اختصار سے کا م لیا ہے، اس لیے بہت ساری چیزیں رہ بھی سکتی ہیں ، اور ماہرین نحو اس بات سے با خوبی آشنا ہیں کہ یہ کتنا پیچیدہ اور مشکل کام ہے، اگر کسی بھائی کے پاس وقت ہو تو براہ مہربانی اس سے آگے والے رکوع کی ترکیب کر دے ، خاص کر محترمہ مہوش حمید اور جناب عبدہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، اور مجھے لگتا ہے آپ دونوں اس کام میں کافی دلچسپی لیتے ہیں، جزاکما اللہ خیرا
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی یعنی غیر کا ابہام کچھ کم ہوا اور ادھر الذی کی معرفت میں کمی واقع ہوئی تو مطابقت ہو گئی مگر ابن سراج نے اسکو معرفہ ہی کہا ہے ادھر الذی نکرہ کے قریب ہو گیا دوسرا اوپر مابعد کے لئے صفت شاید الٹ ہو گیا ہے
جی بھائی الٹ ہو گیا ہے لکھنا ما قبل تھا لیکن ما بعد لکھا گیا
اس میں ایک بات یہ بھی تھی کہ اس آیت میں لفظ غیر دومعرفہ چیزوں کے ما بین واقع ہوا ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی ضد ہیں
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344

يرى جمهور النحويين أن "غيرًا" لا تتعرف بإضافتها إلى المعرفة لفرط إبهامها.
وجاءت "غير" في القرآن الكريم وكلام العرب تابعة لنكرة، وتابعة لمعرفة، وجاءت في القرآن الكريم تابعة لنكرة، وهي مضافة إلى المعرفة في مواضع تزيد عن المواضع التي جاءت فيها تابعة لنكرة، وهي مضافة إلى نكرة.
أما مجيء "غير" تابعة للمعرفة ففي ثلاث آيات من القرآن الكريم، قوله تعالى:
1- {صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ}([16]).
فإن الغضب ضد النعمة، والأول هم المؤمنون والثاني هم الكفار([17]).
2- {لاَّ يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُوْلِي الضَّرَرِ}([18]).
3- {أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُوْلِي الإِرْبَةِ}([19]).
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425

أما مجيء "غير" تابعة للمعرفة ففي ثلاث آيات من القرآن الكريم، قوله تعالى:
1- {صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ}([16]).
فإن الغضب ضد النعمة، والأول هم المؤمنون والثاني هم الكفار[/hl]([17]).



میرے خیال میں اس ضد والی شرط کی وجہ مندرجہ ذیل ریاضی کے طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں ہو سکتا ہے میرا خیال غلط ہو

اس طرح کے الفاظ کو جب معرفہ کی طرف مضاف کیا جاتا ہے تو اس ابہام کی وجہ سے معرفہ کی اضافت بھی اسکو معرفہ نہیں بنا سکتی کیونکہ جب کسی کا غیر کہا جائے یا کسی کا مثل کہا جائے تو پھر غیر تو پوری دنیا ہو سکتی ہے جیسے ریاضی میں کمپلیمنٹ سیٹ ہوتا ہے جب کسی کا کملیمنٹ سیٹ لیا جاتا ہے تو اس سے مراد اس سیٹ کے علاوہ ساری ینیورس ہوتی ہے یعنی
A'=U-A
اوپر 'A سے مراد اسکا کمپلیمنٹ سیٹ ہے اور U سے مراد ینیورسل سیٹ ہے اور A سے مراد جس سیٹ پر بات ہو رہی ہے
عموما ہم جب کتابوں میں پڑھتے ہیں تو ئنیورسل سیٹ کو محدود کر دیتے ہیں اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ فلاں کا کمپلیمنٹ سیٹ بتاؤ
بالکل اسی طرح غیر کا لفظ جس کی طرف مضاف ہو تو اس کے کمپلیمنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اب جب اوپر والی ضدین کی شرط نہیں لگائیں گے تو کمپلیمنٹ سیٹ اسکے علاوہ پوری یونیورس ہو سکتی ہے جو غیر محدود ہو گا اور نکرہ ہی رہے گا مگر جب اور والی ضد والی شرط لگا دیں گے تو سمجھو کہ ہم نے یونیورس کو محدود کر دیا پس اسکا کمپلیمنٹ بھی محدود ہو جائے گا اور معرفہ بن جائے گا واللہ اعلم
 
Top