ماشاء اللہ سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کا مسئلہ آپ کے دیئے ہوئے لنک کا مطالعہ کرنے سے حل ہوا، لیکن جو سوال یہاں کیا گیا ہے وہ اب بھی باقی، یا یہ کہ اس فتوے سے یہی سمجھا جائے کہ اگر فاتحہ کے علاوہ کچھ اور پڑھنے کا موقع نہیں ہے تو صرف فاتحہ پر ہی اکتفا کر لیا جائے؟ اس کا جواب علماء دیں۔
حالت قیام میں اگر صرف اور صرف سورۃ الفاتحہ ہی پڑھ لی جائے اور کچھ بھی نہ پڑھا جائے تو رکعت ہو جاتی ہے۔
لیکن بہر حال یہ ضرور ہے کہ نماز کے اجر وثواب میں کمی واقع ہوتی ہے ۔
یعنی جس شخص نے سورۃ الفاتحہ کے بعد سری نمازوں میں امام کے پیچھے یا امامت کے دوران یا انفرادی طور پر نماز پڑھتے ہوئے کوئی اور سورۃ تلاوت کی اسکو تلاوت نہ کرنے والے سے زیادہ ثواب ملے گا۔
اسی طرح دعائے استفتاح نہ پڑھنے والا دعائے استفتاح کے ثواب سے محروم ہو جائے گا۔
لیکن اسکی نماز کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ اسکی نماز صحیح ہوگی ۔