صحیح، آپ اس طرح کریں کہ ڈیٹا بیس میں یہ ٹیبل نظر تو آ ہی رہا ہو گا۔ اس جگہ جا کر یہ کیوری لکھیں۔
Select field1,field2 from tablename;
اور فیلڈ۱ اور فیلڈ۲ کی جگہ اصل کالم نام دیں۔ اور ٹیبل نیم کی جگہ اصل ٹیبل نیم دے دیں۔
کیوری سے جو رزلٹ سامنے آئے اس کو ایکسپورٹ کروا لیں۔ ایکسل میں۔
یہ کر کے تو میں نے ڈیٹا ایکسل میں دے بھی دیا ہے۔
میری کیوری یہ تھی:
SELECT title from tablename WHERE node=39
یہاں نوڈ نمبر دراصل سیکشن ہے۔
اب اگر تمام سیکشن کا ڈیٹا اٹھانا ہو تو میرے ذہن میں یہ تھا:
SELECT title, node from tablename
اور بعد میں node کے حساب سے کالم کو ترتیب دے کر ڈیٹا ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
لیکن مجھے معلوم ہے کہ ارسلان بھائی کو جو ڈیٹا دیا ہے وہ کچھ دو تین ہفتوں کے لئے کافی ہے۔ لہٰذا یہ کام کر کے دیکھا نہیں۔