• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سونے کے دیناروں کی واپسی

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جہاں تک سونے کی سکوں کا تعلق ہے تو سونے کے سکوں کو کا آغاز اسلام نے نہیں کیا تھا، بلکہ وہ اس سے قبل ہی رائج تھے۔ اور جہاں تک میرے علم میں ہے، جن درہم و دینار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی رائج تھے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے رائج ہی رکھا، وہ رومیوں اور فارسیوں کے جاری کردہ تھے، یعنی کہ اس کا پیمانہ رومیوں کا بنایا ہوا تھا۔
بعد میں عبد الملک بن مراون نے مملکت اسلامیہ کے درہم اور دینار کے سکہ جاری کئے تھے!
بہر حال ! اگر سونے چاندی کے سکوں کو جاری کرنا حق و باطل کا پیمانہ قرار پائے، تو رومی اور فارسی حق پر قرار پائیں گے!
دوم کہ؛ یہ کب سے لازم آگیا ہے کہ اسلام میں کرنسی صرف سونے اور چاندی کی ہی جائز ہے اور دیگر کرنسی غیر اسلامی ہیں!!
یہ بھی ایک معمہ ہے، اس طرح کی باتیں اوریا مقبول جان اور زید حامد کی ہفوات میں سننے کو ملتی ہیں!
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے رائج ہی رکھا
رائج ہی رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دلیل کافی نہیں ہے کیا ؟
بہر حال ! اگر سونے چاندی کے سکوں کو جاری کرنا حق و باطل کا پیمانہ قرار پائے، تو رومی اور فارسی حق پر قرار پائیں گے!
حق کا پیمانہ نہ بھی ہو تو کیا جو حق عمل کافر میں موجود ہو تو کیا اس عمل کو ترک کیا جائے گا صرف اس وجہ سے کہ یہ تو کافر بھی کرتے ہیں ۔
مشرکین اس وقت داڑھی رکھتے تھے اور مجوس منڈواتے تھے ۔ تو کیا داڑھی کی وجہ سے مشرکین حق پر تھے ؟
یا پھر مشرکین کے اس عمل کو ترک کیا جائے گا کہ یہ تو مشرکین کا عمل ہے ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
رائج ہی رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دلیل کافی نہیں ہے کیا ؟
بھائی یہی تو ہماری دلیل ہے! کہ دین ہر ہر عمل میں کفار کی مخالفت کا نام نہیں!
حق کا پیمانہ نہ بھی ہو تو کیا جو حق عمل کافر میں موجود ہو تو کیا اس عمل کو ترک کیا جائے گا صرف اس وجہ سے کہ یہ تو کافر بھی کرتے ہیں ۔
یہی تو ہم بھی کہتے ہیں! کہ دین ہر ہر امر میں کفار کی مخالفت کا نام نہیں!
مشرکین اس وقت داڑھی رکھتے تھے اور مجوس منڈواتے تھے ۔ تو کیا داڑھی کی وجہ سے مشرکین حق پر تھے ؟
یا پھر مشرکین کے اس عمل کو ترک کیا جائے گا کہ یہ تو مشرکین کا عمل ہے ۔
اس عمل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث موجود ہے!

@مون لائیٹ آفریدی بھائی! ایک اصول مد نظر رکھیں کہ معاملات میں ، ہر طریقہ اور عمل جائز ہے، جس کی ممانعت نہ ہو!
یہ کرنسی کا نظام امور معاملات سے ہے، اسی لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رائج امور پر کوئی نفی نہیں کی! اب اگر کوئی مدعی ہے تو اسے سونے چاندی کے علاوہ کسی اور کرنسی نظام کی ممانعت ثابت کرنی ہو گی!
جہاں تک میرا مطالعہ ہے، ایسی کوئی ممانعت موجود نہیں! بس بعض لوگوں کی جیب سے نکالی ہوئی تاویلیں ہیں، اور وہ بھی صرف اور صرف کفار کی مخالفت پر مبنی ہے، جبکہ اس معاملہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کفار کی مخالفت نہیں کی!
اس تفصیل سے آپ کو ان شاء اللہ میرا مدعا سمجھ آگیا ہو گا!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ارسلان بھائی پھر تو آپ کو مبارک ہو کب بیعت کر رہے ہیں اور جھاد کے لیے جا رہے ہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیکن کسی کا سونے کے سکے جاری کرنا اس کء خلافت کی صحت پر دلیل ہونا
یہ میرے علم میں نیا اضافہ ہے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ارسلان بھائی پھر تو آپ کو مبارک ہو کب بیعت کر رہے ہیں اور جھاد کے لیے جا رہے ہیں
محمد فیض الابرار بھائی!
یہ انداز اختیار نہ کریں! کیونکہ ارسلان بھائی بھی کافی جذباتی واقع ہوئے ہیں! اس طرح کا نقد اور کوئی ایسا شخص کرے جس سے اچھے مراسم ہوں ، تو انسان اس کو برا نہیں سمجھتا ، مگر اگر مراسم اچھے نہ ہوں تو اس کی ہر بات بری سی لگتی ہے!
آپ ان شاء اللہ میری بات سمجھ رہے ہونگے!
ویسے میں یہ بات ارسلان بھائی سے کہوں تو وہ ان شاء اللہ ناراض نہ ہونگے! ابتسامہ
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ابن داؤد بھائی جزاکم اللہ خیرا
لیکن ارسلان بھائی کو ایسا طرزعمل قطعا نہیں اختیار کرنا چاہیے
انہیں اگر کوئی متنازعہ امر شئیر کرنا ہے تو اس کے لیے انہیں بطور خاص ٹیگ کرنا زیب نہیں دیتا اور بالخصوص ایسی کیفیت میں جب اس موضوع پر گرما گرم بحث ہو چکی ہو اور میں غیر مشروط خاموشی اختیار کر چکا ہوں تو انہیں اجتناب کرنا چاہیے
یہ ان کا حق ہے کہ جو چاہے شئیر کریں لیکن اس انداز اور اسلوب میں
کم از کم میں اس کی تائید نہیں کروں گا
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اب جانے بھی دیں بھائی ! ہوتی رہتی ہے گرمی سردی،
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

الدولۃ الاسلامیہ نے سونے کے دیناروں کے سکے جاری کر دئیے
شروق الخلافة وعودة الدينار الذهبي

ماہرین کے اندازے کے مطابق "داعش" والوں کو تیل کی فروخت سے بیس لاکھ ڈالر روزانہ آمدنی ہوتی ہے۔

اس آمدنی کا کچھ حصہ پرچار کی خاطر سونے اور چاندی کے سکے بنانے پر خرچ کیا جا سکتا ہے، ظاہر ہے کہ ان سکوں سے ادائیگیاں تو نہیں کی جا سکیں گی۔

اگر وہ ڈھالے بھی جائیں گے تو بہت ہی کم مقدار میں اور جلد ہی بازار سے غائب ہو جائیں گے۔

"داعش" والوں کی اصل دولت آج کی طرح "پیٹروڈالر" ہی رہیں گے۔

اگر ان کو پسند ہو تو وہ انہیں "نفتی دینار" نام دے سکتے ہیں لیکن اس سے بات تبدیل نہیں ہو گی۔
(ڈان نیوز)

والسلام
 
Top