• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سکول کونسا منتخب کیا جائے۔

شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
لاہور میں کونسا ایسا سکول ہے جو انگلش میڈیم ہو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو عقیدہ اہل و سنت کا عملی درس دیتا ہو، جو بچوں کی تربیت اسلام کے مطابق کر تا ہو، اسلام آباد میں تو ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ ایسا سکول چلا رہی ہیں۔ لیکن لاہور میں سلفی بچوں کی ابتدائ تعلیم سلفی ماحول میں نظر نہیں آتی۔۔
کیا کسی بھائ کے علم میں ایسا سکول ہے؟
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بنت احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ سے اسی متعلق بات ہوئی تھی۔انہوں نے سکل نامی سکول کا تذکرہ کیا تھا۔وہ اس سے بہت مطمئن تھیں اور اس سکول میں اپنے بچوں کو پڑھانے کا تجربہ بھی رکھتی تھیں۔
فی سٹرکچر بہت زیادہ ہے۔۔تاہم دینی و دنیاوی تعلیم سے مزین ہے:
http://www.scil.edu.pk/index.html
دار ِارقم نامی سکول بھی اسی حوالے سے خاصا مشہور ہے :
http://dar-e-arqam.org.pk/index.php/29-branches/campuses/124-lahore.html
روضۃ الاطفال کا بھی کافی نام سنا ہے۔غالبا ایک سکول سسٹم سلفی ہے اور ایک دیوبندی ہے:
ایک اور ایپک نامی سکول بھی ہے:
http://epicislamicschool.com/
@ماریہ انعام بہن بھی ایک سکول کی منتظمہ ہیں،وہ بہتر بتا سکتی ہیں۔لاہور سے بہت سے اراکین ہیں۔ا ن کی شمولیت سے یہ دھاگہ بہت مفید ثابت ہو گا۔ان شاء اللہ!
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
دار ارقم سکول جماعت اسلامی کا ہے اور وہاں پر بھی رٹا سسٹم ہے جیسا کہ عام اسکولز میں ہوتا ہے۔ ایک اسلامک انٹرنیشنل سکول نظر میں آیا لیکن جب انکا فیس بک پیج وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بھی صرف اسلام کا لیبل استعمال کر رہے ہیں اور اسلام سے وہ کوسوں دور ہیں۔

ادبستان صوفیا میں بھی عربی لازمی ہے۔ کہنے کو تو انکا ماحول بھی اسلامی ہے مگر صوفیانہ اسلامی، لیکن دنیاوی اعتبار سے اسکی ریٹنگ اچحی ہے جیسا کہ وہاں بچے کی creativity پر توجہ دی جاتی ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
لاہور میں کونسا ایسا سکول ہے جو انگلش میڈیم ہو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو عقیدہ اہل و سنت کا عملی درس دیتا ہو، جو بچوں کی تربیت اسلام کے مطابق کر تا ہو، اسلام آباد میں تو ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ ایسا سکول چلا رہی ہیں۔ لیکن لاہور میں سلفی بچوں کی ابتدائ تعلیم سلفی ماحول میں نظر نہیں آتی۔۔
کیا کسی بھائ کے علم میں ایسا سکول ہے؟
سکل کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں کہ فی بہت زیادہ ہے۔

اور کسی پر فی الحال اطمینان نہیں ہے۔

ہم نے خود بھی ٹاؤن شپ میں ایک سکول شروع کیا ہوا ہے۔ لیکن ابھی معیار کوئی خاص نہیں۔
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ہم نے خود بھی ٹاؤن شپ میں ایک سکول شروع کیا ہوا ہے۔ لیکن ابھی معیار کوئی خاص نہیں۔
یہ تو بہت اچھی بات ہے مگر معیار کیوں نہیں ہے؟ معیار قائیم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ اور کیا رکاوٹیں ہیں؟
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لاہور میں کونسا ایسا سکول ہے جو انگلش میڈیم ہو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو عقیدہ اہل و سنت کا عملی درس دیتا ہو، جو بچوں کی تربیت اسلام کے مطابق کر تا ہو،

لیکن لاہور میں سلفی بچوں کی ابتدائ تعلیم سلفی ماحول میں نظر نہیں آتی۔۔

کیا کسی بھائ کے علم میں ایسا سکول ہے؟
انگلش میڈیم اور عقیدہ پر دینی تعلیم دونوں الگ وے ہیں۔

سکول انگلش میڈیم ہو یا اردو میڈیم پڑھائی سلیبس کے مطابق ہی ہوتی ھے کیونکہ ایگزیم لوکل بورڈ، فیڈرل بورڈ سے ہی دینے ہیں۔ پرائمری، مڈل، میٹرک تک اسلامیات میں ایسا کوئی چیپٹر نہیں ہوتا کہ جس سے عقیدہ پر کوئی خاص موضوع ہو۔ اس پر شائد خاص دینی مدرسہ کا ہی رخ کرنا پڑے گا۔

تعلیم پر کتنا ہی اچھا اور مہنگا سکول تلاش کر لیں جب بچہ کے اندر ایسی کوالٹی ہی نہیں تو وہ کیا کرے گا۔ نایاب گوہر عام و سرکاری سکولوں سے بھی اپنی مدد آپ کے تحت نکلتے ہیں جن پر کوئی توجہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا، وہ انگلش بھی بولتے ہیں اور دینی تعلیم بھی الگ سے حاصل کرتے ہیں۔ اس پر بہت سے ممبران کے حوالہ دے سکتا ہوں اس لئے دور نہیں جاتا یہیں سے اس لنک پر جائیں اور اس پر پورا مطالعہ کریں آپ کے لئے بہت مفید ہو گا۔

پاکستان میں بچہ جب مڈل سے سیکنڈری میں جاتا ھے تو مڈل پاس ہونے کے بعد اس کے مضامین میں حاصل کئے گئے نمبروں سے آگے اسے آرٹ یا سائنس میں پیلس ملتی ھے مگر کچھ طالب علم کسی بھی ناجائز فورس سے سائنس میں جانا پسند کرتے ہیں جو اس قابل نہیں ہوتے، جس پر بعد میں کچھ تو واپس آرٹ میں واپس چلے جاتے ہیں اور کچھ اسی میں رہتے ہیں جبکہ ان کا ذہن اسے قبول نہیں کرتا اور پھر رزلٹ برا ہی نکلتا ھے اور اسی طرح ان کا کیرئر بھی بری طرح متاثر ہوتا ھے کیونکہ آگے پھر سائنس میں تو کیا آرٹ کے لئے بھی کالجز میں داخلہ نہیں ملتا۔ مگر انگلینڈ میں طالب علم کے لئے ایسی کوئی چوئس نہیں یہاں ہر سکول، کالج اور یونی سپیشل ایڈوائزر ہوتے ہیں جو بچہ کے حاصل کردہ اچھے نمبروں کے ساتھ اس کا انٹرویو بھی کرتے ہیں جس سے وہ نفسیات بھی چیک کرتے ہیں اس کے بعد وہ اس کے لئے کچھ شعبہ جات پر جانے کی آفر کرتے ہیں، یہاں تک نہیں دوران تعلیم امتحانات میں اگر پوزیشن ویک ہو رہی ہو تو یعنی بچہ کا ذہن ٹھہر گیا ھے یعنی زہنی گروتھ نہیں ہو رہی تو مزید تبدیلی واقع ہو جاتی ھے۔

اپنی جدوجہد جاری رکھیں مگر سوچ سمجھ کے ساتھ ۔

والسلام
 
ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بنت احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ سے اسی متعلق بات ہوئی تھی۔انہوں نے سکل نامی سکول کا تذکرہ کیا تھا۔وہ اس سے بہت مطمئن تھیں اور اس سکول میں اپنے بچوں کو پڑھانے کا تجربہ بھی رکھتی تھیں۔
فی سٹرکچر بہت زیادہ ہے۔۔تاہم دینی و دنیاوی تعلیم سے مزین ہے:
http://www.scil.edu.pk/index.html
دار ِارقم نامی سکول بھی اسی حوالے سے خاصا مشہور ہے :
http://dar-e-arqam.org.pk/index.php/29-branches/campuses/124-lahore.html
روضۃ الاطفال کا بھی کافی نام سنا ہے۔غالبا ایک سکول سسٹم سلفی ہے اور ایک دیوبندی ہے:
ایک اور ایپک نامی سکول بھی ہے:
http://epicislamicschool.com/
@ماریہ انعام بہن بھی ایک سکول کی منتظمہ ہیں،وہ بہتر بتا سکتی ہیں۔لاہور سے بہت سے اراکین ہیں۔ا ن کی شمولیت سے یہ دھاگہ بہت مفید ثابت ہو گا۔ان شاء اللہ!
عزیز بہن! آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔۔۔میں کسی سکول کی منتظمہ نہیں ہوں
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
عزیز بہن! آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔۔۔میں کسی سکول کی منتظمہ نہیں ہوں
انہیں ”خوش فہمی“ ہوئی ہوگی ۔ اسکول کی منتظمہ ہونے میں ”غلط“ کیا ہے بھلا (ابتسامہ)
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
60
پوائنٹ
75
ویسے یہ ایک بہت ہی اچھا اور بڑا پروجیکٹ ہو سکتا ہے کہ اگر خالص اور مضبوط دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین دنیاوی تعلیم (کم از کم پرائمری یا مڈل درجے تک) مہیا کی جا سکے. اس کی بہت بہت زیادہ ضرورت ہے اور اہل توحید کی اس بارے میں سنجیدگی سے فکر کا طالب ہے. جیسا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سکولنگ سسٹم کی مثال سامنے ہے. تا کہ آنے والی نسل اپنی پوری طاقت اور قابلیت کے ساتھ میدان عمل میں آگے بڑھ سکے.
 
Top