السلام علیکم
لاہور میں کونسا ایسا سکول ہے جو انگلش میڈیم ہو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کو عقیدہ اہل و سنت کا عملی درس دیتا ہو، جو بچوں کی تربیت اسلام کے مطابق کر تا ہو،
لیکن لاہور میں سلفی بچوں کی ابتدائ تعلیم سلفی ماحول میں نظر نہیں آتی۔۔
کیا کسی بھائ کے علم میں ایسا سکول ہے؟
انگلش میڈیم اور عقیدہ پر دینی تعلیم دونوں الگ وے ہیں۔
سکول انگلش میڈیم ہو یا اردو میڈیم پڑھائی سلیبس کے مطابق ہی ہوتی ھے کیونکہ ایگزیم لوکل بورڈ، فیڈرل بورڈ سے ہی دینے ہیں۔ پرائمری، مڈل، میٹرک تک اسلامیات میں ایسا کوئی چیپٹر نہیں ہوتا کہ جس سے عقیدہ پر کوئی خاص موضوع ہو۔ اس پر شائد خاص دینی مدرسہ کا ہی رخ کرنا پڑے گا۔
تعلیم پر کتنا ہی اچھا اور مہنگا سکول تلاش کر لیں جب بچہ کے اندر ایسی کوالٹی ہی نہیں تو وہ کیا کرے گا۔ نایاب گوہر عام و سرکاری سکولوں سے بھی اپنی مدد آپ کے تحت نکلتے ہیں جن پر کوئی توجہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا، وہ انگلش بھی بولتے ہیں اور دینی تعلیم بھی الگ سے حاصل کرتے ہیں۔ اس پر بہت سے ممبران کے حوالہ دے سکتا ہوں اس لئے دور نہیں جاتا
یہیں سے اس لنک پر جائیں اور اس پر پورا مطالعہ کریں آپ کے لئے بہت مفید ہو گا۔
پاکستان میں بچہ جب مڈل سے سیکنڈری میں جاتا ھے تو مڈل پاس ہونے کے بعد اس کے مضامین میں حاصل کئے گئے نمبروں سے آگے اسے آرٹ یا سائنس میں پیلس ملتی ھے مگر کچھ طالب علم کسی بھی ناجائز فورس سے سائنس میں جانا پسند کرتے ہیں جو اس قابل نہیں ہوتے، جس پر بعد میں کچھ تو واپس آرٹ میں واپس چلے جاتے ہیں اور کچھ اسی میں رہتے ہیں جبکہ ان کا ذہن اسے قبول نہیں کرتا اور پھر رزلٹ برا ہی نکلتا ھے اور اسی طرح ان کا کیرئر بھی بری طرح متاثر ہوتا ھے کیونکہ آگے پھر سائنس میں تو کیا آرٹ کے لئے بھی کالجز میں داخلہ نہیں ملتا۔ مگر انگلینڈ میں طالب علم کے لئے ایسی کوئی چوئس نہیں یہاں ہر سکول، کالج اور یونی سپیشل ایڈوائزر ہوتے ہیں جو بچہ کے حاصل کردہ اچھے نمبروں کے ساتھ اس کا انٹرویو بھی کرتے ہیں جس سے وہ نفسیات بھی چیک کرتے ہیں اس کے بعد وہ اس کے لئے کچھ شعبہ جات پر جانے کی آفر کرتے ہیں، یہاں تک نہیں دوران تعلیم امتحانات میں اگر پوزیشن ویک ہو رہی ہو تو یعنی بچہ کا ذہن ٹھہر گیا ھے یعنی زہنی گروتھ نہیں ہو رہی تو مزید تبدیلی واقع ہو جاتی ھے۔
اپنی جدوجہد جاری رکھیں مگر سوچ سمجھ کے ساتھ ۔
والسلام