• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیاسی جھگڑے

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
میری تمام ارباب ومنتظمین فورم سے التماس ہے کی اس فورم کا تعارف صرف مذہبی فورم کے نقطہ نظر سے کرایا گیا ہے ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ اس فورم کا تعلق کسی مسلک اہل حدیث کے علاوہ کسی سیاسی تنظیم یا دھڑے سے بھی ہے جیسا کی اس’’ کیا جماعۃ الدعوۃ نےعرب مجاہدین امریکہ کے حوالے کیےہیں؟‘‘ عنوان سے ظاہر ہورہا ہے میرے ہاس بھی یہ لنک شیییر کرنے کے لئے گیا تھا ۔ منتظمین حضرات میں عرض کردوں ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں صرف اور صرف مذہبی لوگ ہیں وہ اچھے ہیں یا برے یا دیگر بات ہے لیکن ہمارا ذہن اس طرح کا نہیں ہے
محترم اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں مسلمانوں کی طرف لگی ہوئی ہیں اور مسلمانوں کو ذرا ذرا سے بہانے سے معتوب کیا جارہاہے ان کے خاندان کے خاندان کو تباہ وبرباد کیا جا رہا ہے،
یہ بات ذہن نشیں رہے کہ اس فورم کو مسلمان ہی نہیں بلکہ مسلم مخالف بھی پڑھتے ہیں خدا را اس طرح کے کام یا اس فورم سے یہ تاثر نہیں ملنا چاہیئے کہ اس کا تعلق بھی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے ہے
فقط والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
عابد الرحمٰن بھائی،
فورم پر یوزرز کا کسی سیاسی مراسلے کو شائع کرنا، انتظامیہ کی کسی سیاسی دھڑے سے وابستگی کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔ ہر شخص کی دلچسپی کے مضامین مختلف ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو سیاست پر گفتگو کرنی ہے، ان کے لئے بھی زمرہ جات قائم ہیں۔ انہی موضوعات پر پرنٹ اور کمرشل میڈیا میں دن رات بات چیت چلتی رہتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ہمارے علم کے مطابق ایسی کوئی پابندی بھی نہیں ہے۔ لہٰذا اگر آپ سیاسی گفتگو سے دور رہنا چاہتے ہیں، تو فقط سیاست والے زمرے سے کنارہ کش ہو جائیں، کافی ہے۔
 
Top