آپ سے سوال ہے کہ چوری سے متعلق سورۃ المائدۃ کی درج بالا آیت کریمہ ہر چور (خواہ اس نے کسی کی پنسل چرائی ہو؟) کے بارے میں ہے یا مخصوص چور (جس کی شرائط احادیث میں موجود ہیں) کے بارے میں؟؟!!
اگر آپ کہیں کہ
ہر چور کے بارے میں! تو پھر آپ رجم کے علاوہ چوری کے متعلق بھی تمام احادیث کے منکر ہیں۔
اور اگر آپ کہیں کہ
مخصوص چور کے بارے میں! تو پھر ہم بھی جواب میں کہیں گے کہ زنا کے متعلق سورۃ النور کی آیت مخصوص زانیوں (غیر محصن) کے متعلّق ہیں۔
ارے بھائی کیا ھوا؟؟ السارق والسارقۃ میں کل کا لفظ نھیں ہے اور الزانی والزانیہ میں کل کا لفظ نھیں اس لیے چور کی تفصیل والی احادیث قرآن کی خلاف نھیں البتہ چونکہ الزانیۃ والزانی میں کل کا لفظ موجود ہے اس لیے یھاں احادیث قرآن کی خلاف جارہی ہیں
اسلیے استاد محترم کا دعوی ہے کہ رجم والی حدیث قرآن کی خلاف ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی خلاف کوئی بات نھیں کرتے اس لیے رجم کا سزا مولویوں کا ایجاد کردہ ہے
رسول اللہ کانھیں
الیاسی صاحب! آپ کی کئی پوسٹ دیکھیں جن میں آپ نے اور آپ کے استادِ محترم نے عربی زبان میں بہت اہمیت بتائی، لیکن عملاً آپ دونوں حضرات مجھے
عربی سے نا بلد لگتے ہیں۔
آپ نے درج بالا پوسٹ میں قرار دیا ہے کہ آپ کے نزدیک آیت کریمہ
السارق والسارقة فاقطعوا أيدهما ہر چور کے متعلق نہیں بلکہ
مخصوص چور سے متعلق ہے، کیونکہ اس میں
كل كا لفظ موجود نہیں ہے۔
الیاسی صاحب! آپ اور آپ کے عجمی استاد کو علم ہونا چاہئے کہ عربی زبان میں عموم کیلئے صرف کل نہیں بلکہ اور بہت سارے صیغے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ایک
لام تعریف بھی ہے۔
تفصیل کیلئے دیکھیں!
http://arabic.almenhaj.net/text.php?linkid=436
http://www.islamweb.net/newlibrary/display_book.php?idfrom=623&idto=653&bk_no=35&ID=468
اس آیت کریمہ میں السارق اور السارقۃ دونوں پر لامِ تعریف داخل ہے جو بالاجماع عموم کا فائدہ دیتا ہے۔ تو آپ دونوں
عربی کے ماہرین نے کیسے اس آیت کریمہ کو مخصوص قرار دے دیا؟؟؟ کچھ ہمیں بھی تو سمجھائیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ ازراہِ کرم آیت کریمہ
والسارق والسارقة فاقطعوا أيدهما کا صحیح ترجمہ کر دیں۔
تو معلوم ہوا کہ زنا اور چوری والی دونوں آیات ہر زانی اور چور سے متعلق ہیں (کیونکہ دونوں میں عموم کے صیغے موجود ہیں) اگر آپ اس عموم سے بعض چوروں کو احادیث کی بناء مستثنیٰ سمجھتے ہیں تو پھر بعض زانیوں کو حدیث کی بناء پر مستثنیٰ کیوں نہیں سمجھتے؟؟؟!
جواب کا انتظار رہے گا۔