کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے فضائل میں سے دس فضائل درج ہیں۔
1۔ آپ اس سمندری جہاد میں بذات خود شامل تھے۔ جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت کا پہلا لشکر ج سمندر میں جہاد کرے گا، ان ( مجاہدین) کےلیے ( جنت) واجب ہے۔ ( صحیح بخاری:2799۔2800، 2924)
2۔ آپ وحی لکھتے تھے یعنی کاتبین وحی میں سے ہیں۔ ( دلائل النبوۃ للبیہقی جلد2 ص243)
3۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بھائی یعنی خال المؤمنین ( مومنوں کے ماموں ) ہیں۔
4۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! انھیں ( معاویہ کو) ہادی مہدی بنادے اور ان کے ذریعے سے لوگوں کو ہدایت دے۔ ( سنن ترمذی:3844 وقال حسن غریب)
5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! معاویہ کو کتاب وحکمت سکھا اور انھیں عذاب سے بچا۔ ( مسند احمد جلد4ص 127 ح18152، صحیح ابن حزیمہ:1938 وسندہ حسن)
6۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے ( خلفائے راشدین کے بعد) معاویہ سے زیادہ، حکومت کےلیے مناسب کوئی نہیں دیکھا۔ ( تاریخ دمشق جلد62 ص121 وسندہ صحیح)
7۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: معاویہ نے صحیح کیا ہے، وہ فقیہ ہیں۔ (صحیح بخاری:3765)
8۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیے دعائے مغفرت کرتے تھے۔ (تاریخ بغداد جلد1 ص208۔209 وسندہ صحیح)
9۔ ایک شخص نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا کہا تو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اسے کوڑے لگوائے تھے۔ (تاریخ دمشق جلد62 ص145، وسندہ صحیح)
10۔ امام معافیٰ بن عمران الموصلی رحمہ اللہ نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بڑی تعریف فرمائی۔ تفصیل کےلیے دیکھئے فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم صحیح احادیث کی روشنی میں ص125۔130 سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے محبت۔