• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سید ابوالاعٰلی مودودی --- اصحاب قبور سے درخواست دعا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
فرقہ جماعت اسلامی - رسائل و مسائل --- سید ابوالاعٰلی مودودی ---

اصحاب قبور سے درخواست دعا


111.jpg


نام جماعت اسلامی اور عقیدہ دیکھئے کتنا گندا ، قرآن و حدیث کے فیصلہ کے برخلاف یہ نظریہ بھی پیش فرمایا کہ روحیں جسم سے نکلنے کے بعد اس دنیاوی قبر میں برابر آتی جاتی رہتی ہیں یعنی کبھی مردہ بدن سے وابستہ کبھی اس سے الگ - دوسری بات یہ بتلائی کہ اگر کوئی شخص ولی الله کی قبر پر پہنچ کر زور زور سے پکار کر ان سے دعا کی درخواست کرے تو عقیدہ کی خرابی لازم نہیں آئی گی - کتنی ہی آیتوں کا مودودی صاحب نے انکار کر ڈالا -

تم مُردوں کو نہیں سنا سکتے، نہ اُن بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوں -

(سورة النمل:٨٠)

اُسے (الله کو) چھوڑ کر جن دوسروں کو تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاہ کے مالک بھی نہیں ہیں - انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے اور سن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے سکتا -

(سورة فاطر:١٣ تا ١٤)

اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں اللہ جسے چاہتا ہے سنواتا ہے، مگر (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) تم اُن لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں -

(سورة فاطر:٢٢)

تم لوگ الله کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو ان سے دعائیں مانگ دیکھو ، یہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیں - کیا یہ پاؤں رکھتے ہیں کہ ان سے چلیں؟ کیا یہ ہاتھ رکھتے ہیں کہ ان سے پکڑیں؟ کیا یہ آنکھیں رکھتے ہیں کہ ان سے دیکھیں؟ کیا یہ کان رکھتے ہیں کہ ان سے سنیں؟ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان سے کہو کہ بلا لو اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو پھر تم سب مل کر میرے خلاف تدبیریں کرو اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو -

(سورة الأعراف:١٩٤ تا ١٩٥)

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) تم مُردوں کو نہیں سنا سکتے، نہ اُن بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہو جو پیٹھ پھیرے بھاگے چلے جا رہے ہوں -

(سورة الروم:٥٢)
آخر اُس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ اِس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے اُن کو پکار رہے ہیں - اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے -

(سورة الأحقاف:٥ تا ٦)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
استغفر اللہ
لولی صاحب لگتا ہے کہ آپ “سیاق و سباق” سے قطعی ناواقف ہیں یا پھر آپ دیدہ و دانستہ سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنے مطلب کے الفاظ و جملوں کو ہائی لائیٹ کرکے تبرا بازی کے قائل ہیں۔ اپنا شوق جاری رکھئے۔ اللہ آپ کو اس کا دُہرا “اجر” عطا فرمائے گا۔ جی ہاں دوسرا اجر اس دینی و علمی فورم کو اپنے دھاگوں سے گندا سندا کرنے کا۔ اللہ آپ کو ہدایت دے آمین
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
اس تھریڈ کو دل پر نہ لیں بس زیرلب اک مسکراہٹ کے ساتھ نظر انداز کر دیں۔ اس سے زیادہ یہ کسی توجہ کا مستحق نہیں ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام علیکم،
اس تھریڈ کو دل پر نہ لیں بس زیرلب اک مسکراہٹ کے ساتھ نظر انداز کر دیں۔ اس سے زیادہ یہ کسی توجہ کا مستحق نہیں ہے۔
ہاہاہا ۔ بالکل درست فرمایا۔ یہ صحیح ہے کہ لولی کے اس قسم کے دھاگے کسی بھی قسم کی توجہ کے لائق نہیں ہوتے۔ لیکن چونکہ ایسے دھاگے محدث فورم پر بدنما داغ کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے کبھی کبھی کمنٹس کردیا کرتا ہوں۔ لیکن اکثر وہی کرتا ہوں، جیسا آپ نے فرمایا ہے۔ (ابتسامہ)
 
Top