محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
شادی کےلئے دعا کی اپیل !!!
بہت سی غیر شادی شدہ بہنوں اور بھائیوں نے اچھے اور بہتر رشتوں کے
لئےدعا کروانے کی استدعا کی ہے ۔
اس دعا کے زریعے سب ممبران سے استدعا ہے کہ وہ اس بابت اس
دعا میں شامل ہوں اور اللہ سے سب کے لئے دعا کریں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اے اللہ ! اے زمین و آسمان اور ان میں موجود ہر چیز اور مخلوق کے مالک
اے سب کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے اور سبکی دعائیں سننے والے رب
اے دکھ ، تکلیفیں اور پریشانیاں ختم کر کے خوشیاں دینے والے اللہ
اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اور کائنات کو سنبھالنے والے معبود بر حق
تجھ سے تیری رحمت کے زریعہ سے سوال جس نے ہر ایک کو ڈھانپ رکھا ہے
جن جن بہنوں اور بھائیوں نے اچھے رشتوں اور نئی پاکیزہ زندگی کےلئے دعا
کروانے کو کہا ہے اور جو جو اس قسم کی دعا کی اپنے حق میں توقع رکھتے ہیں
تو سب سے آگاہ ہے اور سب کی ضرورتوں کو اپنے علم کے زریعے جانتا ہے ۔
سب پر کرم کر ، سب کو نیک اور اچھے رشتے ملا سب کی پریشانیاں دور فرما
میری سب بہنوں کو میرے سب بھائیوں کو ان کی توقع کے مطابق ایسے
رشتے ملا دے جیسے وہ چاہتے ہیں ۔ سب کو اپنے فضل و کرم سے نواز
جن کے رشتوں میں کوئی رکاوٹ ہے وہ دور فرما اور جنکے رشتے ہو چکے ہیں
انکو سکون والی ، خوشیوں والی اور ایمان والی لمبی عمر عطاء فرما
اے اللہ بیشک ہمارا سارا دارومدار صرف اور صرف تیرے فضل و کرم پر ہی ہے
اور تیرے خزانے بڑے وسیع ہیں اور اگر تو سب کو انکی چاہتوں کے مطابق عطاء
کر دے تو بھی ان خزانوں میں کوئی کمی نہیں آ سکتی ،بلاشبہ ہر شان میں
کمال ہے تو ،سب کو اپنی چاہی زندگی عطا کر سب پر سلامتی اور برکت نازل کر
آمین ثم آمین یا رب العالمین