• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاکر صاحب کی خدمت میں!

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ مرتبہ میں نے اسی زمرہ میں ایک تھریڈ بنایاتھا"گالی کیاتھی"دراصل مقبل الوادعی کے بارے میں میرے ایک جملہ کو حذف کرکے وہاں لکھاگیاتھا"گالی حذف"انتظامیہ اس کی جگہ دوسرالفظ لکھ سکتی تھی لیکن اس نے گالی کا ذکر کرناضروری سمجھا۔مقصد کو سمجھنامشکل نہیں ہے۔ جب کہ ایسے ہی یااسی سے ملتے جلتے الفاظ اسی فورمز پر فریق مخالف کے علماء کیلئے بھی دھڑلے سے استعمال کئے جاتے ہیں۔
میری اس تحریر کے جواب میں موصوف نے اپنے دوسرے مراسلے میں یہ لکھاتھا

محترم، جب مجلس فورم کے ہمارے بھائیوں نے آپ سے رعایت برتنا بند کر دی تھی تو جناب اب تک محلے کی لگائی بجھائی کرنے والی مائیوں کی طرح دیگر فورمز پران کے خلاف پھلجڑیاں چھوڑتے پھرتے ہیں
میں نے اس پر ان کو دومرتبہ ذاتی پیغام کے ذریعہ مخاطب کیااورکہاکہ وہ بتائیں کہ میں نے اردومجلس کے خلاف کن کن فورمز پر پھلجڑیاں چھوڑیں ہیں۔ دومرتبہ کے ذاتی پیغام کے باوجود اس جانب مکمل خاموشی طاری رہی۔میں نے اپنے دوسرے مراسلے میں ان کو واضح طورپر کہاتھاکہ اگرمیرے مراسلے کا جواب تین دن کے اندر نہ ملاتومیں اس کو اوپن فورم تجاویزوشکایات کے زمرہ میں لکھنے پر مجبورہوءوں گا۔

تین کے بجائے پانچ چھ دن گزرچکے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

یہ میراحق ہے کہ میں پوچھوں کہ مجھ پر یہ جوبے بنیاد الزام لگایاگیاہے کیااس کا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ میں نے کسی دوسرے فورمز پر اردومجلس کے خلاف کچھ کہاہو۔اس کے برعکس وہ لوگ فورمز پر موجود ہیں جنہوں نے صراط الہدی فورم پر اس کے موجودہ تشکیل سے قبل اردومجلس کے خلاف غیظ وغضب کاا ظہار کیاتھا؟

اگر انہوں نے محض غصہ نکالنے کیلئےیہ بے بنیاد اتہام تراشاہے توان کو اخلاقی جرات دکھاتے ہوئے معذرت کرنی چاہئے۔والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم جمشید بھائی،
میں گزشتہ کچھ عرصے سے ملک سے باہر تھا۔ جس کی وجہ سے آپ کو ذاتی پیغام کا جواب نہیں دے پایا۔ ان دنوں آپ کثرت سے فورم کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ایک معاملہ کی جب آپ نے شکایت کر دی اور انتظامیہ نے جواب دے دیا، اس کے بعد بھی دیگر دھاگوں میں اسی معاملہ پر شکایتی جملے لکھنا مناسب بات نہیں۔ پہلے والا مقفل دھاگا، موجودہ شکایتی دھاگا اور اس سے قبل بھی ایک دھاگے میں آپ اسی معاملہ پر جملہ معترضہ کے طور پر گفتگو کر چکے ہیں۔ جانے کیوں آپ ہمارے تحمل کا امتحان لینے کے درپے ہیں۔ موجودہ دھاگا بھی کئی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے نامنظور کیا جا چکا تھا، کیونکہ اب تو کئی دفعہ آپ کو سمجھایا جا چکا ہے کہ کسی پوسٹ میں کسی لفظ یا جملے پر آپ کو اعتراض ہو تو اس کے لئے علیحدہ شکایتی دھاگا کھولنے کے بجائے اس کو رپورٹ کرنے کا فیچر استعمال کرنا چاہئے۔ لیکن اس سے شاید آپ کی ذہنی تسکین نہیں ہو پاتی ہے یا کوئی اور بات ہے۔

میرے جن الفاظ کو آپ نے کوٹ کر کے شکایت کی ہے۔ ان کا پس منظر مجلس کے بارے میں آپ کی مختلف پوسٹس میں کی جانے والی گفتگو تھی۔ جنہیں میں کہیں نہ کہیں پڑھ چکا ہوں۔ حوالے تلاش کریں گے تو بہت مل جائیں گے فی الحال آپ ہی کے فورم پر کی گئی یہ پوسٹ ملاحظہ کر لیجئے گا۔ اسی بنیاد پر میں نے آپ کے لئے پھلجڑیاں چھوڑنے کا لفظ استعمال کیا تھا۔

جیسے پہلے گزارش کی گئی تھی، دوبارہ عرض ہے کہ ازراہ کرم ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا ایشو بنانے کے بجائے اصل مقصد اصلاح پر نظر رکھئے۔
والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top