• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہ ولی اللہ محدث دہلوٰ بھی امام مالک کی فضیلت کے قائل تھے

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
اور ان ہی امام مالک کی موطاء اہل سنت کی کتب صحہ ستہ میں شامل نہیں ہیں نہ حیرت انگزیز بات!!!!
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
یہ ’‘ صحہ ستہ ’‘ کیا ہے
صحاح ستہ یعنی اہلسنت کی چھہ مستند کتابیں
یہ ٹائپنگ کی غلطی تھی کہ میں نے صحاح ستہ کی بجائے صحہ ستہ لکھ دیا اور ایسی ٹائپنگ کی غلطیاں کسی بھی ہوسکتی ہیں جس کی ایک مثال پیش خدمت ہے
آپ صحہ ستہ میں باب اطعمہ میں گوشت سے متعلق کثیر ذکر ملاحظہ کر سکتی ہیں۔اس لیے برائے مہربانی اسے "زیادہ ، زیادہ سے کے مفہوم سے نہ جانچیں ، ورنہ آپ بات کو بہت آگے لے جائیں گی۔اب بھی سمجھ نہیں آئے تو پھر پوچھ لیجیئے گا۔جزاک اللہ خیرا!
 
  • پسند
Reactions: Dua

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
چیک تو کیا بھائی ،،،لیکن پھر سوچا بہرام صاحب حیرانی میں انگریز کو کھڑا کر گئے ہوں گے
میرا خیال ہے جواب نہیں بن پڑرہا ہے اس لئے یہ بیکار کی باتیں لے کر بیٹھ گئے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اور ان ہی امام مالک کی موطاء اہل سنت کی کتب صحہ ستہ میں شامل نہیں ہیں نہ حیرت انگزیز بات!!!!
میرا خیال ہے جواب نہیں بن پڑرہا ہے اس لئے یہ بیکار کی باتیں لے کر بیٹھ گئے ہیں
اہل سنت نے کب کہا ہے کہ ان کا دین سب کا سب ’’ کتب ستہ ‘‘ کے اندر ہے ۔ سنیوں کی حدیث کی سینکڑوں کتابیں ہیں ۔ ان کی الگ الگ اعتبارات سے تقسیم ہے اور ہر ایک کا اپنا درجہ او رمقام ہے ۔
اہل سنت نے اس ورثہ نبویہ پر مشتمل تمام مصادر و مراجع کی حسب استطاعت خدمت اور حفاظت کی ہے ، اور ایسی کی ہے کہ ابھی تک کوئی اور ایسی کرکے نہ دکھا سکا ۔
اہل سنت کی طرف انگشت نمائی کرنے سے پہلے ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں اور دیکھیں کہ ’’ اسلاف سے کیا میراث آپ کے حصے میں آئی ہے ‘‘ ۔
اعتراض کرنے سے پہلے آپ کو کم از کم اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ شیعوں کی اعلی سے اعلی درجے کی کتاب سنیوں کی ایک عام کتاب کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔
اگر کوئی ہے تو موطا امام مالک کے مقابلے میں اپنی کوئی کتاب لے آئیں تاکہ قارئین بھی دیکھیں کہ اہل سنت نے موطا کو کیا مقام و مرتبہ دیا ہے اور اعتراض کرنے والے کس منہ سے اعتراض کرتے ہیں ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اور ان ہی امام مالک کی موطاء اہل سنت کی کتب صحہ ستہ میں شامل نہیں ہیں نہ حیرت انگزیز بات!!!!
حضرت شاہ ولی الله لکھتے ہیں کہ - موطاء لکھنے سے امام مالک رح کی غرض ان حدیثوں کو جمع کرنا نہیں تھا، جن کے راوی ثقہ ہوں، جیساکہ کتبِ صحاح کے مصنّفین نے التزام کیا؛ بلکہ ان روایات کو جمع کرنا تھا، جن پر اہل مدینہ کا عمل اوراجماع تھا- چوں کہ راویوں کی تحقیق کے تمام علوم، مثلاً علم تاریخ رواة، فنِ جرح وتعدیل اور علم مصطلح الحدیث سب بعد میں ایجاد ہوئے، جن کی مدد سے راویوں کی جانچ و پرکھ ہوئی اور موطاء ان اصولوں کے وضع کیے جانے سے پہلے لکھی جاچکی تھی۔

شاید یہی وجہ ہے کہ موطاء امام مالک کو صحاح ستہ میں شامل نہیں کیا گیا - نیز موطاء امام مالک میں بیان کردہ تمام موضوعات بخاری و مسلم میں سند کی تفصیل کے ساتھ پہلے ہی شامل کردیے گئے - اس لئے اس بات کی ضرورت نہیں سمجھی گئی کہ اس کو بھی صحاح ستہ میں شامل کیا جاتا- البتہ اکثر محدثین نے موطاء امام مالک کو أصحُّ الکتاب بعد کتاب اللّٰہ قرار دیا ہے جن میں امام شافعی رح بھی شامل ہیں - شاہ ولی الله نے موطاء کو تمام کتبِ حدیث کی اصل واساس قرار دیا ہے- (واللہ اعلم)

ء
 
Top