Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
پشاور میں چند روز قبل ہو جانے والا واقعہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا۔وجوہات ، رپورٹس ، دہشت گردی ، مذمت ۔۔۔۔ان سب سے ہٹ کر میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ آج "ہرج" کتنا بڑھ چکا ہے !!!!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا تھا کہ قیامت کے قریب ہرج یعنی قتل بڑھ جائیگا۔۔۔۔ہم ہر روز خون ریزی دیکھتے اور سنتے ہیں !
ایک اور مفہوم حدیث بھی ذہن میں ہے کہ نہ مقتول کو علم ہو گا کہ وہ کیوں مارا جا رہا ہے اور نہ قاتل کو کہ کیوں قتل کر رہا ہے !۔۔۔۔۔سوچ ہے کہ آج ہم کتنے غیر محفوظ اور حقائق سے لاعلم ہیں !!
اور یہ فرمان مبارک کہ قیامت کے قریب "فتنوں" کی کثرت ہو گی اور ہر فتنہ ایک دوسرے سے بڑھ کر ہو گا !! ایسے واقعات جن سے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں ، سالوں میں پیش آیا کرتے تھے ، آج ہر بدلتے دن کی شروعات خوف سے ہوتی ہے ۔۔۔۔اور کوئی دن خالی نہیں جاتا !!!
آج کثرت تعداد کے باوجود ہماری حیثیت سمندر کی جھاگ کے برابر ہی ہو رہی ہے ، جس کی پشین گوئی نبی کریم صلی اللہ نے کی تھی۔۔۔۔
اس لیے کہ بحیثیت مسلمان "اسلام کی عملی صورت " کا پیکر نہیں بنے اور اسے فکری ، علمی صورت میں بیان کرتے رہے !
قیامت کے قریب ایک شخص صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر۔۔۔۔!!! (مفہوم حدیث )
اللہ تعالی ایمان سلامت رکھے ۔۔۔۔
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب قیامت بہت قریب ہے ؟؟؟