• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاید اب قیامت بہت قریب ہے !!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
پشاور میں چند روز قبل ہو جانے والا واقعہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا۔وجوہات ، رپورٹس ، دہشت گردی ، مذمت ۔۔۔۔ان سب سے ہٹ کر میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ آج "ہرج" کتنا بڑھ چکا ہے !!!!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا تھا کہ قیامت کے قریب ہرج یعنی قتل بڑھ جائیگا۔۔۔۔ہم ہر روز خون ریزی دیکھتے اور سنتے ہیں !
ایک اور مفہوم حدیث بھی ذہن میں ہے کہ نہ مقتول کو علم ہو گا کہ وہ کیوں مارا جا رہا ہے اور نہ قاتل کو کہ کیوں قتل کر رہا ہے !۔۔۔۔۔سوچ ہے کہ آج ہم کتنے غیر محفوظ اور حقائق سے لاعلم ہیں !!
اور یہ فرمان مبارک کہ قیامت کے قریب "فتنوں" کی کثرت ہو گی اور ہر فتنہ ایک دوسرے سے بڑھ کر ہو گا !! ایسے واقعات جن سے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں ، سالوں میں پیش آیا کرتے تھے ، آج ہر بدلتے دن کی شروعات خوف سے ہوتی ہے ۔۔۔۔اور کوئی دن خالی نہیں جاتا !!!
آج کثرت تعداد کے باوجود ہماری حیثیت سمندر کی جھاگ کے برابر ہی ہو رہی ہے ، جس کی پشین گوئی نبی کریم صلی اللہ نے کی تھی۔۔۔۔
اس لیے کہ بحیثیت مسلمان "اسلام کی عملی صورت " کا پیکر نہیں بنے اور اسے فکری ، علمی صورت میں بیان کرتے رہے !
قیامت کے قریب ایک شخص صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر۔۔۔۔!!! (مفہوم حدیث )
اللہ تعالی ایمان سلامت رکھے ۔۔۔۔
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب قیامت بہت قریب ہے ؟؟؟
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
میں نے کسی ”کتاب“میں پڑھا تھا کہ سب سے بڑا فتنہ پرداز”الدجال“2030ء تک ”ظاہر“ ہو جائے گا۔ واللہ اعلم !
 
شمولیت
مارچ 19، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
33
قیامت کے قریب ہونے کا ہمیں یقین ہے لیکن اس کا علم اللہ ہی کے پاس ہے۔ ہمیں ہر حال میں تیاری کرتے رہنا ہے۔ قرب قیامت کی نشانیاں ظاہر ہو رہی ہیں۔ دجال کی آمد کے ساتھ ہی حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور۔ دجال کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہود اور ان کے ساتھی بڑے بے قرار ہیں۔
 

afrozsaddam350

مبتدی
شمولیت
اگست 31، 2019
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
17
میں نے کسی ”کتاب“میں پڑھا تھا کہ سب سے بڑا فتنہ پرداز”الدجال“2030ء تک ”ظاہر“ ہو جائے گا۔ واللہ اعلم !
کتاب کا نام کیا ہے؟

Sent from my JSN-L22 using Tapatalk
 

afrozsaddam350

مبتدی
شمولیت
اگست 31، 2019
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
17
بھائی آپ اسکرین شاٹ لے کے بھیجیے۔

Sent from my JSN-L22 using Tapatalk
 
Top