الضَّارُّ۔۔۔۔النَّافِعُ
(نقصان پہنچانے والا۔۔۔نفع دینے والا)
ان دونوں ناموں کو ساتھ ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں مل کر مکمل معنی ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہی نفع یا نقصان دینے والا ہے۔ یہ اس کی کامل قدرت پر دلالت کرتے ہیں اور حکمت پر بھی۔ سب اچھائیاں اور برائیاں اس کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ تمام بھلائیوں کا مسبب الاسباب اور برائیوں کو دفع کرنے والا ہے۔ (الزجاج) کسی سے بھی نفع یا نقصان ہو، سب اس کی مشیت کے تحت ہوتا ہے۔