• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شوہر بیوی میں جنسی گفتگو

Naeem Mukhtar

رکن
شمولیت
اپریل 13، 2016
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
32
السلام علیکم۔۔ محترم کیا میاں بیوی آپس میں جنسی(سیکسی) گفتگو کر سکتے ہیں ۔۔ خواہ آمنے سامنے ہوں یا موبائیل پے۔۔
شکریہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
موبائل یا انٹرنیٹ کے ذریعہ ایسی بات کرنا سخت خطرے کا باعث ہے۔ آئ ٹی ماہرین ایسی گفتگو سن بھی سکتے ہیں، ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں اور انٹرنیٹ یا واٹس اپ کے ذریعہ وائرل بھی کرسکتے ہیں۔

تنہائی میں میاں بیوی ہر قسم کی رومانوی گفتگو کرسکتے ہیں بلکہ کرنا چاہئے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم۔۔ محترم کیا میاں بیوی آپس میں جنسی(سیکسی) گفتگو کر سکتے ہیں ۔۔ خواہ آمنے سامنے ہوں یا موبائیل پے۔۔
شکریہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
میاں بیوی کی ٹیلی فون پر جنسی گفتگو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خاوند اور بیوی کے لیے جائز ہے کہ وہ ٹیلی فون پر جنسی بات چیت کریں جس سے شہوت میں انگیخت پیدا ہوا اور دونوں یا کسی ایک کا(ہاتھ کے استعمال کے بغیر ہی)انزال ہوجائے۔ایسا اکثر ہوتا رہتاہے اس لیے کہ میرا خاوند ہمیشہ مسافر رہتا ہے اور ہم چار ماہ بعد ہی آپس میں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج والی بات بات نہیں ایسا کرنا جائزہے۔البتہ اس کے لیے ہاتھ کا استعمال جائز نہیں الاکہ زنا کا ڈر ہو۔ہاں ہاتھ کے استعمال کے بغیر اگر وہ یہ تصور کرلے کہ میری بیوی میرے ساتھ ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
دونوں کو اس پر متنبہ رہنا چاہیے کہ ان کی یہ گفتگو اور نہ سن رہا ہو یا کوئی ان کی جاسوسی نہ کررہا ہو۔(واللہ تعالیٰ اعلم)
(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب​

ص315​

محدث فتویٰ​

الشیخ محمد بن صالح عثیمین (https://islamqa.info/ar/4807 )
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نوٹ :
پچھلے کچھ عرصہ سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ:
کئی ممالک اور ایجنسیاں عوام کے ٹیلی فون سنتے ، ٹیپ کرتے ہیں ، پھر ہر کمپنی کے پاس اس کے صارفین کی کالز کا ریکارڈ ہوتا ہے
جو کچھ شرائط کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے ، اس لئے ہر مومن کو اپنی پرائیویسی اور ناموس کی حفاظت لازمی ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Naeem Mukhtar

رکن
شمولیت
اپریل 13، 2016
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
32
جزاکم اللہ خیرا۔۔ بہت بہت شکریہ

Sent from my SM-J500F using Tapatalk
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
میاں بیوی کافون پر سیکسی باتیں کرنا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته!
کیا میاں بیوی فون پر سیکسی باتیں کر سکتے ہیں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال


وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب میاں بیوی کے لئے سیکس کرنا جائز ہے تو باتیں کرنا کیسے حرام ہو سکتا ہے۔لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان کی یہ باتیں ان دونوں کے علاوہ کوئی نہ سن سکے۔خصوصا گھر میں بچوں کے درمیان ایسی باتیں نہ کی جائیں
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی


محدث فتویٰ
 
Top