ایسا لگ رہا ہے کہ جب تک اس فورم میں کسی اختلافی مسلے کے بارے میں نا پوچھا جائے تو کوئی بھی جواب دینے کی زحمت نہی کرتا. اور جب کوئی اختلاف کی بات چھیڑ دی جائے تو ہر کوئی دلیل دینے کے لئے تیار. لیکن اگر کسی کو روزمرہ زندگی میں کوئی مسلہ درپیش آ جائے اور یہاں پڑ سوال پوچھ لے. تو اللہ مسلہ حل بھی کر دیگا لیکن ادھر کوئی کان نہیں درے گا.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی سب سے پہلے معذرت کہ کسی نہ کسی طرح ہماری وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری بات جو سوال
’’سوالات وجوابات‘‘ والے سیکشن میں کیا جاتا ہے۔ محدث فورم کے علمی نگران محترم علوی صاحب صرف انہیں سوالات کا جوابات دیا کرتے ہیں اور ہاں اس سیکشن میں ان کے علاوہ کوئی اور جواب دے بھی نہیں سکتا کیونکہ کسی کو ایکسس نہیں ہے۔
ان دنوں محترم علوی بھائی بہت مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ فورم کےلیے ٹائم نہیں نکال پارہے۔ جس دن بھی ان کو ٹائم ملا
’’سوالات وجوابات‘‘ میں موجود تمام سوالوں کے جوابات مہیا کردیں گے۔باقی کوئی بھی ممبر جب اوپن فورم پر سوال پوسٹ کرتا ہے تو افراد آف انتظامیہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ سوال اس لیے اوپن فورم پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ
1۔ جلد جواب مل جائے چاہے جو بھی ممبر دے دے۔ فورم کے علمی نگران کا جواب ضروری نہیں
2۔قارئین مختلف جوابات طلب کرنے کی وجہ سے بھی سوال اوپن فورم پر پیش کردیا کرتے ہیں
3۔ یا قاری اس صورت میں سوال اوپن فورم پر پوسٹ کرتا ہے کہ وہ اس سوال یا اس سے سے متعلقہ تمام پہلو پر بحث ومباحثہ کرتے ہوئے جواب کا طالب ہوتا ہے۔کیونکہ ’’سوالات وجوابات‘‘ سیکشن میں بحث ومباحثہ اور ایک سوال کے بعد اسی تھریڈ میں بار بار سوال کرنے کی اجازت نہیں۔ ہاں وضاحت طلب کی جاسکتی ہے۔
شاید آپ کا سوال اس لیے اوپن فورم سے
’’ سوالات وجوابات‘‘ والے سیکشن میں منتقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی آپ نے اس طرف اشارہ کیا ہے۔
اور ہاں کہیں بھی کسی بھی طرح کسی کے خلاف بدظنی وبدگمانی ذہن میں لانے سے پہلے تمام تر صورت حال کا جائزہ لینا میرے خیال میں ایک مناسب امر ہوتا ہے۔ ہمیں آپ سے قوی امید ہے کہ آپ ہماری اس کوتاہی کو ہماری سستی تک محدود رکھیں گے۔