تلاوتی سند
ابوالفتح فارس بن احمد مقری (دانی کہتے ہیں) کہ میں نے ان سے سوسی کی روایت میں پورا قرآن مثلین و متقاربین میں سے اوّل کے اظہار اورادغام دونوں کے ساتھ پڑھا ہے (ابواحمد سامری) عبداللہ بن حسین مقری، ابوعمران موسیٰ بن جریر نحوی، ابوشعیب سوسی یزیدی، ابوعمرو، ابوعمرو دانی فرماتے ہیں کہ ہمیں ادغام کے قواعد ان دو سندوں کے ذریعے پہنچے ہیں۔اوّل محمد بن احمد، ابن مجاہد، ابوالزاعراء عبدالرحمن بن عبدوس، ابوعمرودوری، یزیدی، ابوعمرو۔ دوم دانی کے شیخ ابوالحسن، عبداللہ بن مبارک، جعفر بن سلیمان، ابوشعیب سوسی، یزیدی، ابوعمرو بن علاء۔