روایتی سند
محمد بن احمد، ابن مجاہد، ادریس بن عبدالکریم، خلف، سلیم، حمزہ۔
تلاوتی سند
دانی کے شیخ ابوالحسن طاہربن غلبون، ابوالحسن محمد بن یوسف بن نہار حرتکی۔ ابن غلبون فرماتے ہیں کہ میں نے حرتکی سے بصرہ میں قران پڑھا۔ابوالحسن احمدبن عثمان بن جعفر بن بویان ،ادریس بن عبدالکریم، ابن بویان فرماتے ہیں کہ ابھی تک ادریس نے خلف کی اختیار کردہ دسویں قراء ۃ پڑھنی شروع نہیں کی تھی کہ میں نے اس سے پہلے ہی اُن سے خلف کی وہ روایۃ پڑھ لی تھی جس کو انہوں نے سُلیم کے ذریعے حمزہ سے نقل کیا ہے ۔ خلف۔ سلیم، حمزہ۔