چلیں آپ کی بات مان لیتے ہیں -
اکثر مرتبہ نہیں تو بعض مرتبہ تو تساہل ہوا ہی ہے- کیا اس بات کو آپ مانتے ہیں؟؟ -یعنی انہوں نے کچھ احادیث کو پرکھنے میں صریح غلطی کی - جیسے میں نے روایت "
من کنت مولا فعلی مولا' کی مثال دی. اس روایت سے متعلق شیخ البانی نے ابن تیمیہ رحم الله کی شدید الفاظ میں مذمت کی- کہ انہوں نے اس کو ضعیف کیوں قرار دیا- شیخ البانی بھول گئے کہ اس روایت کو محض ابن تیمیہ رحم الله ہی نے ہی نہیں- بلکہ ان سے پہلے کے محدثین کے گروہ نے بھی منگھڑت قرار دیا ہے اور اس پر تعن کیا ہے -جس میں امام بخاری رحم الله بھی شامل ہیں -
http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2894/16/
علامہ ناصر البانی کا قول ابن تیمیہ رحم الله کے بارے من بھی ملاحظه فرمائیں - آپ جناب فرماتے ہیں _
میری تحقیق کے مطابق ابن تیمیہ کا حد سے زیادہ مبالغہ ہے کہ وہ کچھ احادیث کو غلط قرار دینے میں بہت جلد باز ہے اور مکمل طور پر احادیث کی چانچ پڑتال نہیں کرتا
(سلسلتہ الاحادیث الصحیحہ // البانی// ج 4// ص 344// طبع الریاض)
ایک جید محدث و محقق کے بارے میں ایسے بیانات دینا شیخ کو زیب نہیں دیتا- اور اس بات کی نشاندہی خود شیخ شعیب ارنوٴوط نے کی ہے کہ شیخ کا اپنے مخالفین کے ساتھ شدت آمیز رویہ رہا ہے-
الله سب کو ہدایت دے (آمین)-