شاکر بھائی آپ لوگوں نے جس طرح محنت کر کے "محدث فورم اور لائبریری" کو ایک بہترین اردو فورم اور لائبریری کی شکل دی وہ مبارکباد کے قابل ہے۔ خصوصا" جو زمرہ جات کی تقسیم ہے، وہ بہت ہی منظم ہے، جس سے کوئی بھی سبجیکٹ سرچ کرنا بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ لوگ اسی طرز پر کوئی "آڈیو لائبریری" بھی لانچ کر دیں، کیونکہ دوسری جگہوں سے ملنے والی آڈیوز میں مقررین کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی جس سے پسند آنے والے مقرر کی دوسری تقریریں ڈھونڈھنا ممکن نہیں رہتا۔
بہت دن سے میرے ذہن میں یہ تجویز تھی لیکن یہ سوچ کر خاموش رہا کہ آپ کی ٹیم پر کام کا بوجھ نہ بڑھ جائے۔
جزاکم اللہ خیرا بھائی۔
دراصل آڈیو ویڈیو لائبریری کا منصوبہ تو بہت عرصے سے زیر غور ہے۔ بلکہ یہ تب کی بات ہے جب ابھی انس نضر صاحب کے بھائی حمزہ مدنی صاحب ویب سائٹس وغیرہ کی نگرانی کا کام کیا کرتے تھے۔ اور جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دو ہزار جی بی کی ہارڈ ڈسکس موجود ہیں، اتنا ڈیٹا ہے۔
ایک ویب سائٹ بنانا جس میں مضمون کے اعتبار سے کیٹگریز ہوں اور آڈیوز کی سرچنگ فلٹرنگ وغیرہ مقرر اور موضوع کے اعتبار سے کی جا سکے۔ آن لائن سننے اور دو تین مختلف فارمیٹس (یعنی ایم پی تھری، اور موبائل سپورٹڈ فورمیٹس) میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت دی جا سکے۔
یہ کوئی ہفتے دو ہفتے ہی کا کام ہے۔
لیکن اصل مسئلہ اس تمام ڈیٹا کو مستقل مزاجی سے اپ لوڈ وغیرہ کرنے کا ہے۔
بات یہ ہے کہ اس کام کے لئے مزید ایک نیا بندہ رکھنا پڑے گا جو فقط یہی کام کرتا رہے۔ اور آڈیوز کو تھوڑا سا سن کر اس کے متعلق چند جملے لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اگر اراکین میں سے ہمیں چند ساتھی ایسے مل جائیں جو ہمارے ساتھ مل جل کر کام کر دیا کریں، کاموں میں ہاتھ ہی بٹا دیا کریں۔ ٹریننگ بھی ہم ہی دیں گے۔ تو آڈیو لائبریری سمیت کئی دیگر پراجیکٹس فوری شروع کئے جا سکتے ہیں۔