- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! آج شیخ خضر حیات صاحب علمی نگران فورم ھذا سے مجھے اور محمد آصف مغل بھائی کو ملاقات کا شرف حاصل ھوا۔ اللہ تعالی شیخ کی حفاظت فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت دے۔ آمین!
آج کل شیخ صاحب لاہور کی ایک مسجد میں تراویح پڑھا رہے ہیں۔ اس بات کی خبر فورم سے ہی ملی تھی، بس پھر دل مچلنا شروع ہو گیا تھا کہ شیخ سے للہ ملاقات کرنی ہے۔ آج بعد صلوۃ المغرب آصف بھائی کو فون کیا اور اپنا ارادہ بتایا، اللہ تعالی موصوف کو جزائے خیر دے، فورا تیار ھو گئے۔ میں ان کے ہاں پہنچا اور انہیں لیتا ھوا منزل مقصود کی طرف روانہ ہو گیا۔ متوقع لوکیشن پر پہنچے تو پتا چلا کہ ہم غلط جگہ پہنچ گئے ہیں ، خیر اللہ کا نام لے کر مطلوبہ جگہ کا پتہ پوچھتے ہوئے عشاء کی پہلی رکعت میں جا ملے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد شیخ کو تلاش کرتے ہوئے شیخ کے پہلو میں جا کر میں اور آصف بھائی بیٹھ گئے۔
پہلی ملاقات تھی شیخ صاحب ہمیں شکلوں سے نہیں پہچانتے تھے میں نے اس بات سے فائدہ اٹھایا۔..ابتسامہ ۔... اور شیخ صاحب کو سلام کیا اور بہت ہی معذرت والے انداز میں کہا کہ ہم لیٹ ہوگئے ہیں ہم نے سوچا تھا کہ عشاء سے پہلے آپ سے ملاقات ہو جائے گی ہم میں سے ایک نعیم اور دوسرا آصف ہے۔
شیخ صاحب استفہامیہ انداز سے دیکھتے رہے، اور بات کو سمجھ نہ سکے اور کہنے لگے کہ میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
میں نے دوبارہ عرض کیا اور کہا کہ میں نعیم یونس ہوں، بس پھر شیخ صاحب ساری بات سمجھ گئے اور ان کے چہرے پر بھر پور مسکراہٹ پھیل گئی اور پھر کھڑے ہو گئے اور ہمیں بھی کھڑا کر کے معانقہ کیا اور ہمیں خوش آمدید کہا اور مسرت وخوشی کا اظہار کیا۔
مزید دو چار باتیں ہی ہوئیں تھیں کہ نمازی بے تاب ہوگئےکیونکہ تراویح کا وقت ہوا چاہتا تھا۔
شیخ صاحب نے کافی اصرار کیا کہ آپ لوگ رک جائیں ، تراویح کے بعد تفصیلی ملاقات کرتے ہیں، لیکن میں نے شیخ صاحب سے معذرت کی کیونکہ وہاں سے ہمارا گھر کافی دور تھا۔ شیخ صاحب سے آخری معانقہ کیا اجازت لی اور واپس ہولیے۔...