• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ خضر حیات صاحب سے ملاقات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! آج شیخ خضر حیات صاحب علمی نگران فورم ھذا سے مجھے اور محمد آصف مغل بھائی کو ملاقات کا شرف حاصل ھوا۔ اللہ تعالی شیخ کی حفاظت فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت دے۔ آمین!
آج کل شیخ صاحب لاہور کی ایک مسجد میں تراویح پڑھا رہے ہیں۔ اس بات کی خبر فورم سے ہی ملی تھی، بس پھر دل مچلنا شروع ہو گیا تھا کہ شیخ سے للہ ملاقات کرنی ہے۔ آج بعد صلوۃ المغرب آصف بھائی کو فون کیا اور اپنا ارادہ بتایا، اللہ تعالی موصوف کو جزائے خیر دے، فورا تیار ھو گئے۔ میں ان کے ہاں پہنچا اور انہیں لیتا ھوا منزل مقصود کی طرف روانہ ہو گیا۔ متوقع لوکیشن پر پہنچے تو پتا چلا کہ ہم غلط جگہ پہنچ گئے ہیں ، خیر اللہ کا نام لے کر مطلوبہ جگہ کا پتہ پوچھتے ہوئے عشاء کی پہلی رکعت میں جا ملے۔
نماز کی ادائیگی کے بعد شیخ کو تلاش کرتے ہوئے شیخ کے پہلو میں جا کر میں اور آصف بھائی بیٹھ گئے۔
پہلی ملاقات تھی شیخ صاحب ہمیں شکلوں سے نہیں پہچانتے تھے میں نے اس بات سے فائدہ اٹھایا۔..ابتسامہ ۔... اور شیخ صاحب کو سلام کیا اور بہت ہی معذرت والے انداز میں کہا کہ ہم لیٹ ہوگئے ہیں ہم نے سوچا تھا کہ عشاء سے پہلے آپ سے ملاقات ہو جائے گی ہم میں سے ایک نعیم اور دوسرا آصف ہے۔
شیخ صاحب استفہامیہ انداز سے دیکھتے رہے، اور بات کو سمجھ نہ سکے اور کہنے لگے کہ میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
میں نے دوبارہ عرض کیا اور کہا کہ میں نعیم یونس ہوں، بس پھر شیخ صاحب ساری بات سمجھ گئے اور ان کے چہرے پر بھر پور مسکراہٹ پھیل گئی اور پھر کھڑے ہو گئے اور ہمیں بھی کھڑا کر کے معانقہ کیا اور ہمیں خوش آمدید کہا اور مسرت وخوشی کا اظہار کیا۔
مزید دو چار باتیں ہی ہوئیں تھیں کہ نمازی بے تاب ہوگئےکیونکہ تراویح کا وقت ہوا چاہتا تھا۔
شیخ صاحب نے کافی اصرار کیا کہ آپ لوگ رک جائیں ، تراویح کے بعد تفصیلی ملاقات کرتے ہیں، لیکن میں نے شیخ صاحب سے معذرت کی کیونکہ وہاں سے ہمارا گھر کافی دور تھا۔ شیخ صاحب سے آخری معانقہ کیا اجازت لی اور واپس ہولیے۔...
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
پہلی ملاقات تھی شیخ صاحب ہمیں شکلوں سے نہیں پہچانتے تھے میں نے اس بات سے فائدہ اٹھایا۔..ابتسامہ ۔... اور شیخ صاحب کو سلام کیا اور بہت ہی معذرت والے انداز میں کہا کہ ھم لیٹ ہوگئے ہیں ھم نے سوچا تھا کہ عشاء سے پہلے آپ سے ملاقات ہو جائے گی ہم میں سے ایک نعیم اور دوسرا آصف ہے۔
مسکراہٹیں ،
مجھے ویسے پہچاننے میں ناکامی کی وجہ سے کافی شرمندگی ہوئی ، جس کا میں نے اپنے انٹرویو والی لڑی میں کچھ دیر پہلے تذکرہ کردیا ہے ، لیکن آپ کی بات سے تو لگتا ہے کہ آپ نے یہ سب جان بوجھ کر کیا ۔ ابتسامہ ۔
یقین جانیے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 

abdullahsalfi2016

مبتدی
شمولیت
مئی 31، 2015
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
11
عامر یونس بھائی میں نے بهی کچھ دن پہلے عالم رویا میں آپ سے ملاقات کی اور اہل خوارج پر کچھ باتیں کیں
میں جہاں ہوں وہاں سے آپ کی ملاقات کے لئے آنا ایک طرف بظاہر ناممکن بات ہے لیکن دوسری طرف اتنی ممکن بهی ہے کہ بس کچھ وقت .
الله پاک مجھے خلاصی دے تاکہ اپنے سلفی بھائیوں سے ملاقات کا شرف حاصل ہو جائے آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اھلا و سھلا مرحبا محترم شیخ خضر حیات بھائی
الحمد للہ! آج شیخ خضر حیات صاحب علمی نگران فورم ھذا سے مجھے اور محمد آصف مغل بھائی کو ملاقات کا شرف حاصل ھوا۔ اللہ تعالی شیخ کی حفاظت فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت دے۔ آمین!
آج کل شیخ صاحب لاہور کی ایک مسجد میں تراویح پڑھا رہے ہیں۔ اس بات کی خبر فورم سے ہی ملی تھی، بس پھر دل مچلنا شروع ھو گیا تھا کہ شیخ سے للہ ملاقات کرنی ہے۔ آج بعد صلوۃ المغرب آصف بھائی کو فون کیا اور اپنا ارادہ بتایا، اللہ تعالی موصوف کو جزائے خیر دے، فورا تیار ھو گئے۔
محترم نعیم بھائی ہمیں فون بھی تو کیا جا سکتا تھا اب اس سسلے میں جرمانے کے لئے تیار ہو جائیں اور محترم خضر حیات بھائی کے انٹرویو والی لڑی کو دیکھ لیں شیخ صاحب تو شاید جرمانہ سے بچ جائیں کیونکہ وہ تراویح پڑھانے کی وجہ سے مصروف رہتے ہوں گے اور دوسرا میرا موبائل گم ہو گیا تھا جو نمبر شاید انکے پاس تھا مگر آپ کو تو علم تھا اور آپ کے پاس تو دوسرا نمبر تھا پس اب تیار ہو جائیں جرمانے کے لئے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
ھم ابھی تک فورم کے کسی ممبر سے ملاقات کا شرف حاصل نہ کر سکے -

افســـــوســـــــــــــــں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عامر بھائی!
ہم آپ سے کم از کم "آدھی ملاقات" سے زیادہ تو کرچکے ہیں بذریعہ فون۔۔ابتسامہ
محترم @شاکر بھائی!
محترم @شاہد نذیر بھائی!
محترم @عمیر بھائی!
محترم @محمد فیض الابرار بھائی !
محترم @ایم اسلم اوڈ بھائی!
اور دیگر کراچی کے اراکین!
کچھ تو خیال کرو یار!!!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
@محمد فیض الابرار بھائی آپ عصر کی جماعت میں جامعہ ابی بکر میں ہو گے آج تو آپ سے اسی بہانے ملاقات کا شرف ہو جائے تاکہ ھم بھی کہہ سکے کہ ھم بھی فورم کے ممبران سے ملاقات کا شرف رکھتے ہیں -
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یعنی لاہور میں موجود ہیں اور ہمیں خبر نہیں اس پر جرمانے کا فیصلہ بھی اراکین کریں گے اور جو دو بھائی ملنے گئے ہیں انہوں نے کانوں کان خبر بھی نہیں ہونے دی اور نہ ساتھ چلنے کا کہا انکے جرمانہ کا فیصلہ بھی اراکین ہی کریں گے یا وہ خود کر لیں
نوٹ:اس مراسلے کی اس لڑی کے ساتھ یہ مناسبت ہے کہ اوپر ایک مراسلہ گزرا ہے کہ اراکین جرمانہ کا فیصلہ کریں گے تو سوچا کہ اراکین پر ایک ہی دفعہ بوجھ ڈالا جائے اور مجھے نہ بتانے کے جرمانے کا فیصلہ بھی وہ ساتھ ہی کر دیں
اھلا و سھلا مرحبا محترم شیخ خضر حیات بھائی
محترم نعیم بھائی ہمیں فون بھی تو کیا جا سکتا تھا اب اس سسلے میں جرمانے کے لئے تیار ہو جائیں اور محترم خضر حیات بھائی کے انٹرویو والی لڑی کو دیکھ لیں شیخ صاحب تو شاید جرمانہ سے بچ جائیں کیونکہ وہ تراویح پڑھانے کی وجہ سے مصروف رہتے ہوں گے اور دوسرا میرا موبائل گم ہو گیا تھا جو نمبر شاید انکے پاس تھا مگر آپ کو تو علم تھا اور آپ کے پاس تو دوسرا نمبر تھا پس اب تیار ہو جائیں جرمانے کے لئے
جزاکم اللہ خیرا ۔
عبدہ بھائی ! نعیم یونس صاحب نے جگہ بھی دیکھ لی ہے ، لہذا اب آپ کی تشریف آوری میں کوئی رکاوٹ نہیں رہ گئی ۔ ابتسامہ ۔
ہاں ذرا وقت نکال کے آئیے گا ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جی بھائی بہت خوشی کی بات ہو گی میرے لیے
تو ان شاء آج عصر کی نماز میں جامعہ ابی بکر (گلشن اقبال) میں پڑھوں گا کیا آپ عصر کی نماز میں موجود ہو گے تو میں آپ کو کیسے پہچانو گا
 
Top